کلامِ طاہر — Page 197
کلام طاھر کی طباعت پر اظہار خوشنودی اور دعائیں پیارے حضور نے آپا سلیمہ صاحبہ کے نام مکتوب میں تحریر فرمایا: "آپ کی سرپرستی میں کلام طاہر“ پر جو کام ہوا ہے وہ بہت ہی اعلیٰ ہے۔ماشاء اللہ بہت خوبصورت پیشکش ہے۔جن کے نام آپ نے لکھے ہیں ان سب کا شکریہ اور میری طرف سے انہیں محبت بھرا سلام اللہ تعالیٰ ان کے اموال نفوس اور اخلاص میں برکت دے اور اپنی رحمتوں سے نوازے۔“ خاکسار کے نام آقا نے تحریر فرمایا:۔کلام طاہر کی خوبصورت دیدہ زیب طباعت پر بے حد شکریہ۔آپ نے اس پر بہت محنت کی۔ط جزاکم اللہ احسن الجزاء اللہ آپ سب کو علمی، ادبی، تعلیمی، تربیتی اور تبلیغی خدمات سرانجام دینے کی توفیق دے اور سب بچوں کی طرف سے آنکھوں کی راحت عطا فرمائے۔سب کو بہت بہت محبت بھر اسلام“۔روز نامہ الفضل نے تبصرہ لکھا: احمد یہ جماعت میں سب سے خوبصورت کتاب کاغذ ، پرنٹ ، جلد اور فلیپ کی خوبصورتی کو مد نظر رکھتے ہوئے چھپنے والی کتاب کا اعزاز شعبہ اشاعت لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی کے حصہ میں آیا ہے۔“ ( روزنامه الفضل ربوه ۱۶ اکتوبر ۱۹۹۵ء) سب سے آخر میں حسین ترین بات کہ پیارے حضور نے کتب ملنے پر خاکسار کو کلام طاہر کا تحفہ بھیجا اور اس پر دست مبارک سے تحریر فرمایا۔عزیزہ امتہ الباری ناصر سلمھا اللہ، یہ پہلا نسخہ ہے جو کسی کو پر خلوص دعاؤں کے ساتھ بھجوا رہا ہوں ظاہر ہے آپ کا حق فائق ہے۔جزاک اللہ احسن الجزاء فی الدنیا والآخرة۔دستخط (۹۵-۷ - ۲۵ لنڈن) 43