کلامِ طاہر

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 10 of 265

کلامِ طاہر — Page 10

وہ احسان کا افسوں پھونکا ، موہ لیا دل اپنے عدو کا کب دیکھا تھا پہلے کسی نے ، حُسن کا پیکر اس خُوبو کا نخوت کو ایشیار میں بدلا ، ہر نفرت کو پیار میں بدلا عاشق جان نثار میں بدلا ، پیاسا تھا جو خار لہو کا اُس کا ظہور ، ظہور خدا کا ، دکھلایا یوں نور خدا کا طاری کردیا عالم بہو کا بتکدہ ہائے لات و منات ظلمات کا گھیرا ، دُور کیا ایک ایک اندھیرا توڑ دیا جَاءَ الحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِل - إِنَّ البَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا گاڑ دیا توحید کا پرچم صلی الله وسلم شعر میں یہاں وقف کرنا ہے اس لئے باطل کی بجائے باطل پڑھا جائے 10