کلامِ طاہر — Page 126
ہار ٹلے پول کا وہ پھول ، وہ محبوب گیا مکرم ڈاکٹر حمید احمد خان صاحب آف ہارٹلے پول (Hartlepool) کی وفات پر۔ہارٹلے پول میں کل ایک کنول ڈوب گیا ہارٹلے پول کا وہ پھول، پھول وہ محبوب گیا مسکراتا تھا ہمیشہ وہ نجیب ابن نجیب اس کے اخلاق نرالے تھے ،ادا ئیں تھیں عجیب پیکر ضبط تھا وہ - صبر کا شہزادہ تھا اس کے گرویدہ تھے سب۔ہر کوئی دلدادہ تھا اس کے ہی غم سے تو آج آنکھیں ہوئی ہیں پُر آب ذکر سے جس کے کھیل اٹھتے تھے کبھی دل کے گلاب 126