کلامِ طاہر

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 86 of 265

کلامِ طاہر — Page 86

مسیح اُترا ہے عِندَ المَنَارَةِ البيضاء اُٹھو۔کہ جائے ادب ہے۔سنوار کر دیکھو لگاؤ سیڑھی اُتارد ، دلوں کے آنگن میں نثار جاؤ ، نظر وار وار کر دیکھو جو اُس کے ساتھ ، اُس کی دُعا سے اُترا ہے یہ مائدہ ہے ، ڈشوں میں اُتار کر دیکھو بلا رہی ہیں تمہیں پیار کی کھلی بانہیں چلے بھی آؤ نا ، اللہ پیار کر دیکھو محبتوں کے سمندر سے دُوریاں کیسی لپٹ کے موجوں سے بوس و کنار کر دیکھو (جلسہ سالانہ یو کے ۱۹۹۴ء) 86