کلامِ طاہر — Page 14
چمکا پھر آسمان مشرق پہ نام احمد مغرب میں جگمگایا ماہِ تمام احمد وہم و گماں سے بالا عالی مقام احمد ہم ہیں غلام خاک پائے غلام احمد مُرغانِ دَامِ احمد ، خُدامِ احمدیت ربوہ میں آجکل ہے جاری نظام اپنا پر قادیاں رہے گا مرکز مدام اپنا تبلیغ احمدیت دنیا میں کام اپنا دارالعمل ہے گویا عالم تمام اپنا پوچھو جو نام اپنا ، خُدام احمدیت اُٹھو کہ ساعت آئی اور وقت جارہا ہے پیر مسیح دیکھو کب سے جگا رہا ہے دیر بعد آیا از راه دور لیکن وہ تیز گام آگے بڑھتا ہی جارہا ہے گو تم کو بلا رہا ہے ، خدام احمدیت ! X X X ی ظلم ربوہ کی تعمیر کے دوران ۱۹۴۸ء میں کہی گئی تھی۔بعض اضافوں اور تبدیلیوں کے ساتھ ۱۹۸۹ء میں صد سالہ جشن تشکر کے موقع پر پڑھی گئی۔14