کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 265 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 265

دہ کیا صورت ہے جس سے میں نگاہ لطف کو پاؤں چھوؤں دامن کو تیرے یا ترے پاؤں پڑوں ساقی مُجھے قید محبت لاکھ آزادی سے اچھی ہے کچھ ایسا کہ کہ پابند سلاسل ہی رہوں ساقی تیرے در کی گدائی سے بڑا ہے کون سا درجہ مجھے گر بادشاہت بھی ملے توئیں نہ لوں ساقی فدا ہوتے ہیں پروانے اگر شمع منود پر تو تیرے رونے روشن پر نہ ہیں کیوں جانی گوں ساقی نہ صورت امن کی مسجد میں پیدا ہے نہ منند زمیں زمانہ میں یہ کیسا ہو رہا ہے گشت دخوں ساقی شہیدانِ محبت سے ہی میخانے کی رونق ہے چھلکتا ہے ترے پیمانہ میں اُن کا ہی خوں ساقی اخبار الفضل جلد 2 لاہور پاکستان 5 مئی 1948 ء 263