کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 339 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 339

184 ردید کی راہ بتائی تھی ہے تیرا احساں اس کی تدبیر سُجھائی تھی ہے تیرا احساں تم سے ملنے کی خدا کو بھی ہے خواہش یہ خبر مصطفے ، تو نے سنائی تھی ہے تیرا احساں ہفت اقلیم کو جو راکھ کئے دیتی تھی تو نے وہ آگ بجھائی تھی ہے تیرا احساس راہ گیروں کو بچانے کے لیے مظلمت میں شمع راک تو نے جلائی تھی ہے تیرا احساں جس نے ویرانوں کو دنیا کے کیا ہے آباد بستی وہ تُو نے کہائی تھی ہے تیرا احساں تُو جس کی گرمی سے مری روح ہوئی ہے پختہ تو نے وہ آگ جلائی تھی ہے تیرا احساں عرش سے کھینچ کے لے آئی خُدا کو جو چیز تیری بر وقت دوہائی تھی ہے تیرا احساں آج مسلم کو جو ملتی ہے ولایت واللہ سب ترے بعد میں آئی تھی ہے تیرا احساں قید شیطاں سے چھڑانے کے لیے عاصی کو کس نے تکلیف اٹھائی تھی ہے تیرا احساں تُو نے انسان کو انسان بہت یا پھر سے در یہ شیطاں کی بن آئی تھی ہے تیرا احساں 335 اخبار الفضل جلد 9 10 فروری 1955 ء ریوه - پاکستان