کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 340 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 340

185 (2) کرو جان قربان راہ خدا میں بڑھاؤ قدم تم طریق وفا میں فرشتوں سے مل کر اڑو تم ہوا میں مہک جائے خوشبو نے ایماں فضا میں ہوا کیا کہ دشمن ہے ایس پیارو خُدا نے نوازا ہے ہر دوسرا میں ہے قرآن میں جو سرور اور لذت نہ ہے مثنوی ہیں نہ بانگ درا میں حبت رہے زندہ تیرے ہی دم سے تو مشہور عالم ہو مہر و وفا میں خُدا کی نفلز میں رہے تو ہمیشہ ہو مشغول دل تیرا ذکر خُدا میں تجھے غیر کے غم میں مرنے کی عادت مہارت ہے غیروں کو جور و جفا میں مساواتِ اسلام قائم کرو تم رہے فرق باقی نہ شاہ و گدا میں اخبار الفضل جلد 10 30 دسمبر 1956ء رابوه - پاکستان 336