کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 124 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 124

احمدی اٹھ کہ وقت خدمت ہے یاد کرتا ہے تجھ کو رب عباد شکر کر شکر یاد کرتا ہے گدگداتی تھی دل کو جس کی یاد خدمت دیں ہوئی ہے تیرے سپرد دُور کرنا ہے تو نے شر و فساد تجھ پہ ہے فرض نصرت السلام مجھ پر واجب ہے دعوت و ارشاد خدمت دیں کے واسطے ہو جا ساری قیدوں کو توڑ کر آزاد دُشمنِ حق ہیں گو بہت لیکن کام دے گی انہیں نہ کچھ تعداد کفر و الحاد کے مٹانے کی حق نے رکھی ہے تجھ میں استعداد فتح تیرے لیے مقدر ہے تیری تائید میں ہے رب عباد قصر كفر وضلالت و بدعت تیرے ہاتھوں سے ہو گا اب بر باد ہاں تیری رہ میں ایک دوزخ ہے جس میں بھڑکی ہے نار نقیض و عناد اس کے شعلوں کی زد میں جو آ جائے دیکھتے دیکھتے ہو جل کے کھاد پر نہ لا خوف دل میں تو کوئی کیونکہ ہے ساتھ تیرے رب عباد بے دھڑک اور بے خطر اس میں کود جا کہہ کے ہر چھ بادا باد اخبار الفضل جلد 7 - 5 جنوری 1920ء 124