کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 121 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 121

رو سرداد نہ تفریط ہے نہ ہے افراط خدا نے رکھی ہے بس اعتدال میں برکت اُسی کے دم سے فقط ہے بقائے موجودات خدا نے رکھی ہے وہ اتصال میں بزرگت ہو ماند چودہویں کا چاند بھی مقابل پر خداوہ بخشے ہمارے بلال میں بزگت رویں روئیں میں سماجائے عشق خالق حسن ظہور جس سے کرے بال بال میں بزگت چڑھے تو نام نہ لے ڈوبنے کا پھر وہ کبھی کچھ ایسی ہو میرے یوم الوصال میں برگت اخبار الفضل - جلد 5 85 جنوری 1918ء 121