کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 359 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 359

196 حضور کی یہ نظم میں حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحب مدظلہ العالی نے عطا فرمائی ہے۔روتے روتے ہی کٹ گئیں راتیں ذکر میں ہی بسر ہوئیں راتیں جن میں ہوتا ہے فصلِ یار نصیب ایسی بھی ہوتی ہیں کہیں راتیں ایسی راتوں کو یاد کرتا ہوں دل مکاں ہے تو ہیں مکیں راتیں جن کو ہوتا ہے یار کا دیدار ہیں انہیں کے لیے بنی راتیں لاکھ دن ان کے نام پر قرباں نگہتیں راتیں عنبری راتیں ، عاشقوں کے لیے ہیں اک رحمت ناز بردار نازنیں راتیں مین ہیں یہ مہ جبیں راتیں دن کی تاریکیاں ہیں کرتی دُور مہنُما جن میں موقع ملے تہجد کا ہوتی ہیں بس وہ بہتریں راتیں شمع پروانوں کو نصیب ہو جب دن کہو ان کو وہ نہیں راتیں سوتے سوتے میں جو گزر جائیں وہی راتیں ہیں بہتریں راتیں 355