کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 354 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 354

ہمارے واسطے دنیا بنے گی ایک ویرانہ سوا اس یار جانی کے نہ کوئی دوسرا ہو گا ہمیں وہ ہر طرف سے ڈھانپ لے گا اپنی رحمت سے جو آنکھوں میں کیسا ہو گا تو دل میں وہ چھیا ہو گا تبھی توحید کا بھی لطف آئے گا ہمیں صاحب زمیں پر بھی خدا ہو گا فلک پر بھی خدا ہو گا سمجھتے ہو کہ یہ سب کچھ ہمارے ساتھ کیوں ہو گا ؟ یہ تحکیم ناروا کس وجہ سے ہم پر کروا ہو گا؟ ہمارا جرم بس یہ ہے کہ ہم ایمان رکھتے ہیں کہ جب ہو گا اسی اُمت سے پیدا رہنما ہو گا نہ آئے گا مسلمانوں کا رہبر کوئی باہر سے جو ہو گا خود مسلمانوں کے اندر سے کھڑا ہو گا ہمارے سید و مولا نہیں مُختاج غیروں کے قیامت تک بس اب دورہ انہی کے فیض کا ہو گا جو اپنی زندگی اُن کی غلامی میں گزارے گا بنے گا رہنمائے قوم فَخَرُ الانبیا ہوگا اخبار الفضل جلد 20- 20 جون 1966 ء داده - پاکستان 350