کالعدم جماعت اسلامی کا ماضی اور حال

by Other Authors

Page 1 of 89

کالعدم جماعت اسلامی کا ماضی اور حال — Page 1

(ع) ہوتی ہے کہ یہ لوگ خدا اور اس کے رسولی کا نام لے کر اپنے بھرنا چاہتے ہیں۔اور اسلامی حکومت کے تیرے لگا کر خود حکومت کرنا چاہتے ہیں۔اگر ان کے مد نظر خدا کی حکومت ہوتی تو اللہ والوں کی صفات اور خدا کی محبت میں فنا ہونے والوں میں سے جو اخلاص و محبت کی خوشبو آتی ہے۔وہ ان میں سے بھی آتی۔اور ان کے چہروں پر بھی خدا کا نور چمکتا دکھائی دیتا۔زیر نظر کتاب جماعت اسلامی کا ماضی وحال ایک ایسی ہی جماعت اور اس کے امیر کے دعادی کا تنقیدی جائزہ ہے۔جو برادرم مکرم مولوی دوست محمد صاحب ناهار نے بڑی محنت اور کاوش سے لکھا ہے۔اس کے پڑھنے سے آپ کو معلوم ہو جائے گا۔کہ آیا یہ جماعت شجرہ طیبہ کی مثالی ہے۔جو خدا کے حکم سے ہر وقت ایمان اور اخلاص کے پھل دیتا ہے۔یادہ چوپ خشک ہے جس سے کسی کو کوئی برکت اور نفع حاصل نہیں ہوتا۔ملیکہ وہ باغ محمدی کے حسن میں داغ لگانے والی ہے۔میں پاکستان کے تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ سے توقع کرتا ہوں کہ وہ اس کتاب کو غور سے پڑھیں گے۔اور نہ صرف خود اس سے استفادہ کریں گے۔بلکہ اپنے حلقہ احباب میں بھی اکس