کالعدم جماعت اسلامی کا ماضی اور حال

by Other Authors

Page 83 of 89

کالعدم جماعت اسلامی کا ماضی اور حال — Page 83

دنیا کے اسلام کی عالمگیر ترقی و سربلندی کا نظارہ دکھایا گیا۔اور بتایا گیا کہ " عنایات الہیہ مسلمانوں کی اصلاح اور ترقی کی طرف متوجہ ہیں اور یقین کامل ہے کہ اس قوت ایمان اور اخلاص اور نوگل کو بوسلمانوں کو فراموش ہو گئے۔پھر خدا وند کریم یاد دلائے گا۔اور بہتوں کو اپنے خاص برکات سے متمتع کرے گا۔کہ ہر برکت ظاہری اور باطنی اس کے ہاتھوں میں ہے۔(تذکرہ طبع دوم صفحہ ۶۱-۶۲) اس الہام اور رویاء کے علاوہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو پاکستان کے متعلق یہ الہامی دعا بھی سکھائی گئی کہ خدا یا پاک زمین میں مجھے جگہ دے۔اور اس کے بارے میں آپ کو تفہیم ہوئی کہ یہ ایک روحانی طور کی بحیرت ہے۔و رساله دافع البلاء س ۲۱ مطبوعه اپریل ۶۱۹۰۳ اس روحانی ہجرت کا ظاہری پہلو چونکہ حضور کے نائب حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہجرت سے پورا ہو چکا ہے اس لئے ہم یقین رکھتے ہیں۔کہ اللہ تعالی پاکستان کو تباہی سے بچائیگا۔اور اس کے ذریعہ سے اسلام کا جھنڈا بلند سے بلند تر ہوتا جائیگا۔چنانچہ خود حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے پاکستان میں ہجرت کے بعد جماعت احمدیہ کے پہلے سالانہ جلسے پر فرمایا تھا کہ پاکستان کا مسلمانوں کو مل جانا اس لحاظ سے بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے کہ اب مسلمان کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے سانس لینے کا موقع میسر آگیا ہے ادردہ آزادی کے ساتھ ترقی کی دوڑ میں حصہ لے سکتے ہیں اب انکے سامنے ترتی کے اتنے غیر محدود ذرائع ہیں کہ اگر وہ ان کو اختیار کریں تو دنیا کی کوئی