اچھی کہانیاں — Page 27
۲۷ اُڑ کر درخت پر بیٹھ گئی اور ان کی طرف دیکھ کر چوں چوں کرنے لگی جیسے دونوں کا شکریہ ادا کر رہی ہو۔پتہ ہے اگر یہ مرجاتی ناتو اس کے چھوٹے چھوٹے بچے جن کے لئے یہ دانہ دنکا اکھٹا کرنے تمہارے لان میں آئی ہوگی وہ بھی مرجاتے اور یوں یہ سب معصوم پرندے تمہاری ذراسی نشانہ بازی کی مشق کی نذر ہو جاتے ذرا سوچو تو اب تو رحمن بھی پیشمان دکھائی دینے لگا۔اچھا اب میں وعدہ کرتا ہوں کبھی جانوروں کو نہیں سناؤں گا۔کل مالی بابا بھی منع کر رہے تھے مگر میں نہ مانا تھا۔اچھا تم بتاؤ کیسے آئے تھے ؟ اوہو! یہ تو میں بھول ہی گیا تھا میں تم سے ہوم ورک لینے آیا تھا کچھ دنوں سے طبیعت خراب تھی اس لئے اسکول نہ آسکا تھا۔آؤ اندر چلتے ہیں تم ڈرائنگ روم میں بیٹھو۔چلو پہلے ایک دلچسپ فلم دیکھتے ہیں بھائی جان رات کو لائے تھے اس نے وی سی آر لگاتے ہوئے کہا۔رک جاؤ دوست" غزالی نے کھڑے ہوتے ہوئے کہا "میرے امی ابو نے لغو فلمیں دیکھنے سے منع کیا ہے“ مگر ! یہاں تمہارے امی ابو تو نہیں دیکھ رہے رحمن بولا۔نہیں نہیں والدین کسی بات سے منع کر دیں تو اس میں ضرور کوئی بھلائی ہوتی ہے اور اگر وہ نہیں دیکھ ہے تو کیا ہوا ، اللہ تعالیٰ سے کیسے چھپاؤں گا وہ تو سب کچھ دیکھ رہا ہے والدین سے چھپ جانے والی ا