اچھی کہانیاں

by Other Authors

Page 16 of 34

اچھی کہانیاں — Page 16

آوازہ کسا " ارے دیکھو تو لمبو آ رہا ہے " تمام لڑکوں نے گھوم کہ غزالی کو دیکھا اور ہنسنے لگے۔غزالی ساتویں کا طالب علم تھا وہ ایک ہونہار لڑکا تھا دوسروں سے تمسخر نہیں کرتا تھا نہ ہی دوسروں پر طنز کرتا تھا۔اس کا قد کم عمری میں ہی نمایاں نظر آنے لگا تھا۔اکثر اس کے دوست بھی اس کو قد کی وجہ سے چھیڑتے تھے مگر وہ ٹھنڈی طبیعت کا مالک تھا مسکرا کر چپ ہو جاتا تھا۔رحمان اس کے مسکرانے پر چڑ جاتا " تم انہیں ٹھیک کیوں نہیں کرتے تمہارے سامنے ہونے سے لگتے ہیں ؟ وہ کہتا۔" کوئی بات نہیں دوست۔اگر میں انہی کی طرح بولنے لگ جاؤں تو پھر مجھ میں اور ان میں کیا فرق رہ جائے گا۔یہ تو چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں میری خواہش ہے دوست کہ میں اپنے آئیڈل جیسا بن کر دکھاؤں تب یہ مذاق اُڑانے والے ہونٹ خاموش ہوں گے۔16 آئیڈل ! کیسا آئیڈل ؟ کیا تم نے کوئی آئیڈل بنایا ہوا ہے؟ رحمان نے حیرت سے پوچھا۔ہاں ! میرے آئیڈل ایک عالمی اہمیت کی شخصیت ہیں ، سر محمد ظفر اللہ خان صاحب ہیں اور میرے ہیرو پروفیسر عبد السلام صاحب ہیں اور میں محمد بن قاسم اور طارق بن زیاد جیسے ہ سالاروں کو پسند کرتا ہوں۔یہ وہ ہیرو ہیں جن کے نقش قدم پر چل کر ہم دین و دنیا پالیں گے " وا شاباش بیٹے " پیچھے سے ایک بزرگ کی آواز آئی جو دونوں کی