اچھی کہانیاں — Page 7
بڑی نیکی - دروازے سے لگی اس کی امی سب باتیں سن رہی تھیں۔را بی ان کی اکلوتی بیٹی تھی۔تین بھائیوں کی لاڈلی سی بہن ماں باپ کی آنکھ کا تارا ، لیکن اتنا لاڈ پیار ملنے کے باوجود رابی بے حد سمجھی ہوئی تھی۔رابی کی امی بھی بہت سمجھدار خاتون تھیں۔رات کو جب سب بستر پر لیٹ گئے تو رابی نے امی سے پوچھا۔انی جان میں عید پر اپنے پرانے کپڑوں میں سے کون سا سوٹ پہنوں گی ؟ امی بولیں " بیٹا اچھے نیک بچے کچھ بھی پہن لیں ان کی اصل خوبصورتی اُن کے اچھے اخلاق ہوتے ہیں۔اچھا یہ تو بتاؤ ہماری اس عید کا کیا نام ہے ؟ "عیدالاضحیہ" رابی نے فوراً جواب دیا۔اسے عید قربان بھی کہتے ہیں " شاباش امی نے کہا۔اچھا اسے عید قربان کیوں کہتے ہیں ؟ یہ کس قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے ؟ یہ عید حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے جو آپ نے خدا تعالیٰ کے حکم سے اپنے بیٹے اسمعیل علیہ السلام کو اس کی راہ میں قربان کرنے کا ارادہ کیا