اچھی کہانیاں

by Other Authors

Page 9 of 34

اچھی کہانیاں — Page 9

بیابان میں کوئی انسان تھا جو ان ماں بیٹے کی دیکھ بھال کر سکے۔اللہ تعالیٰ تو اپنے بندے کا صرف امتحان لے رہا تھا۔پھر اس نے اپنے صابر و شاکر بندوں کے لیے جن کے لیے اس نے انعامات کا وعدہ کر رکھا تھا ایک مثال بھی تو قائم کرنی تھی نا۔تو حضرت ابراہیم کی اس قربانی کو اللہ تعالیٰ نے قیامت تک کے لیے لوگوں کے لیے مشعل راہ بنا دیا۔جو لوگ بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے والی آزمائشوں اور مصیبتوں پر صابر و شاکر رہتے ہیں ان کے لیے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی متعدد انعامات ہوتے ہیں۔ان کے لیے جنت کی بشارتیں ہیں اور خوشیاں بھی۔کسقدر عظیم تھے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے فرزند را بی نهایت عقیدت سے ساری باتیں سُن رہی تھی۔امی کہنے لگیں خدا تعالیٰ نے ان نعمتوں کو حاصل کرنے والی راہوں کو بند نہیں کیا بلکہ پانچ وقت نماز میں یہ دعا سکھائی۔" چلا ہمیں سیدھے راستے پر ان کے راستے پر جن پر تیرا انعام نازل ہوا۔(سورة الفاتحه ) تو یہ انعامات یہی ہیں جو ان انبیاء علیہم السلام پر خدا نے نازل دریائے۔آج ہم بھی ان انبیاء کے نقش قدم پر چل کر ان انعامات کے حقدار بن سکتے ہیں۔شہداء میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی ایک روشن مثال