کافر کون؟

by Other Authors

Page 89 of 524

کافر کون؟ — Page 89

89 مسیح علیہ السلام کو مقام نبوت سے معزول کرنے یا منسوب کرنے کی کہانی کیسے سلجھے گی؟ مسیح علیہ السلام کس شریعت کے مطابق کام کریں گے؟ اور پرانی شریعت سے معزول کیسے ہونگے ؟ اور نئی سے بہرہ مند کیسے ہونگے؟ وہ جنت دوزخ کیسی ہوگی جو دجال لیے پھر رہا ہو گا ؟ وہ دجال کا گدھا کتنا بڑا ہوگا جو سمندر میں داخل ہوگا تو پانی اس کے گھٹنے گھٹنے آئے گا ؟ سینکڑوں ہزاروں فرقے ، اور لاکھوں ان کے تضادات کا حل آخر کیسے ہوگا ؟ اسی پس منظر اور اس میں ابھرنے والے رنگوں کے ساتھ میں نے اپنے تحقیقی سفر کا آغاز کیا۔عقیدہ حیات مسیح عقیدہ حیات مسیح کی اہمیت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نزدیک حضرت عیسی" کے آسمان سے نازل ہونے کا عقیدہ نماز روزہ حج اور زکوۃ کی طرح متواتر اور قطعی ہے اس لیے اس کے منکر کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا گیا ہے“۔عقیدہ حیات مسیح کے منکر کی سزا (تعلیم القرآن نومبر 1966 ، صفحہ 21) ایسے شخص سے قرآن وسنت کے دلائل واضح کرنے کے بعد تو بہ کا مطالبہ کر نا ضروری ہے اگر وہ تو بہ کر لے تو بہتر ہے ورنہ اُسے کفر کی حالت میں قتل کر دیا جائے“۔کفر اور قتل کی وادیوں تک لے جانے والا مسئلہ کتنا بنیادی ہوگا اور قرآن وسنت اور ایمانیات میں اس کی اہمیت کتنی واضح ہوگی اس پس منظر کے ساتھ جو میں نے اپنا سفر شروع کیا تو مجھے کتنی اور کیا کیا مشکلات پیش آئمیں ایک جھلک پیش ہے۔مشکل نمبر 1