کافر کون؟ — Page 83
83 تھا آفتاب میں بھی نہیں تھا وہ زمین کے سمندروں اور دریاؤں میں بھی نہیں تھا۔وہ پھل اور یا قوت اور زمرد اور الماس اور موتی میں بھی نہیں تھا غرض وہ کسی چیز ارضی اور سماوی میں نہیں تھا صرف انسان میں تھا یعنی انسان کامل میں جس کا اتم اور اکمل اور اعلیٰ اور ارفع فرد ہمارے سید و مولی سید الانبیاء سید الاحیاء محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد 5 صفحه 160 161 ) جماعت احمدیہ کا اپنے نبی صلی یتیم سے عشق محمد پر ہماری جان فدا ہے کہ وہ کوئے صنم کا رہنما ہے میرا دل اس نے روشن کردیا ہے اندھیرے گھر کا میرے وہ دیا ہے میرا ہر ذرہ ہو قربان احمد میرے دل کا یہی اک مدعا ہے مجھے اس بات پر ہے فخر محمود میرا معشوق محبوب خدا ہے (کلام محمود صفحه 20) جماعت احمدیہ کے نزدیک نجات کس کو ملے گی نجات یافتہ کون ہے؟ وہ جو یقین رکھتا ہے جو خدا سچ ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس میں اور تمام مخلوق میں درمیانی شفیع ہے اور آسمان کے نیچے نہ اُس کے ہم مرتبہ کوئی اور رسول ہے اور نہ قرآن کے ہم رتبہ کوئی اور کتاب ہے اور کسی کے لیے خدا نے نہ چاہا کہ وہ ہمیشہ زندہ رہے مگر یہ برگزیدہ نبی ہمیشہ کے لیے زندہ ہے“۔جماعت احمدیہ کی شریعت کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحه 14 جمال وحسن قرآن نور جہاں ہر مسلماں ہے قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآن ہے نظیر اس کی نہیں جمتی نظر میں فکر کر دیکھا بھلا کیونکر نہ ہو یکتا کلام پاک رحماں ہے جماعت احمدیہ کے مذہب اسلام کی بلندشان ہر طرف فکر کو دوڑا کے تھکا یا ہم نے کوئی دیں دین محمد سا نہ پایا ہم نے کوئی مذہب نہیں ایسا کہ نشاں دکھلائے یہ شمر باغ محمد سے ہی کھایا ہم نے مصطفیٰ پر تیرا بے حد ہو سلام اور رحمت اُس سے یہ نور لیا بار خدایا ہم نے (در ثمین) (در ثمین)