کافر کون؟ — Page 335
335 ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہے۔پس مسلمانوں میں اپنی ساکھ بٹھانے اور ان سے چندہ وصول کرنے کا بہترین ذریعہ یہی ہے تبلیغ اسلام اور تردید قادیانیت کو بہانہ بنایا جائے۔میں نے خود احرار کے بڑے بڑے لیڈروں کو بارہا یہ کہتے سنا کہ حصول مقصد کے لیے قادیانیوں کے خلاف پروپیگنڈہ ایک ایسا ہتھیار ہمارے ہاتھ میں ہے جس سے تمام مخالفتوں کو دور کر سکتے ہیں اور ہر قسم کی مالی یا انتخابی مشکل اس سے حل ہو سکتی ہے۔“ تحفظ ختم نبوت کے نام پر مالی فین۔مولوی عبدالرحیم اشرف مدیر المیزر اخبار زمیندار لاہور 28 اگست 1936 ء ) 1953ء میں ختم نبوت کے نام پر جو تحریک چلائی گئی مدیر المنیر اس کا تجزیہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: استہزاء اشتعال انگیزی۔یا وہ گوئی۔بے سر و پا لفاظی۔اس مقدس نام کے ذریعہ مالی نعبن لا دینی سیاست کے داؤ پھیر۔مثبت اخلاق فاضلہ سے تہی کردار۔ناخدا ترسی سے بھر پور مخالفت کسی بھی غلط تحریک کو ختم نہیں کر سکتی اور ملت اسلامیہ پاکستان کی ایک اہم محرومی یہ ہے کہ مجلس احرار اور تحفظ ختم نبوت کے نام سے جو کچھ کیا گیا ہے اس کا اکثر و بیشتر حصہ ان عنوانات کی تفصیل ہے“۔(المنیر لائل پور 6 جولائی 1956 ء ) عطاء اللہ شاہ بخاری کا اگر ختم نبوت کے نام پر یہ فراڈ درست ہے تو میں امانت کی حفاظت والی احادیث کو خیر باد کہتا ہوں۔مولوی عبدالرحیم اشرف عطاء اللہ شاہ بخاری صاحب کے اس اعلان پر کہ ختم نبوت تحریک چلانے کا مجھے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں آکر حکم دیا پر تبصرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں اور پھر اس میں جب ہم مزید یہ دیکھتے ہیں کہ وہ اس خواب سے مراد یہ لیتے ہیں کہ تحفظ ختم نبوت کے نام پر جو نظم ( کاروبار ) انہوں نے قائم کر رکھا ہے حضور خاتم النبیین فداہ روحی و نفسی خود اس نظم کی تائید فرمارہے ہیں تو ہماری روح لزرجاتی ہے۔اگر خدانخواستہ یہ نظم اور اس کے تحت متعین کردہ مبلغین کا کام اور اس کے نام پر حاصل کئے گئے صدقات زکاتیں اور چندے اس بری طرح سے صرف ہونے کے باوجود انہیں پیغمبر امن کی پسندیدگی حاصل ہے تو ناگریز ہے کہ ان تمام احادیث رسالت مآب کو خیر باد کہہ دیا جائے جن میں آپ نے مسلمانوں کے مال کے احترام کی اہمیت بیان فرمائی اور جن میں اموال المسلمین میں خیانت کو حرام اور موجب سز ا بتلایا گیا ہے۔ہفت روزہ المنیر لائل پور 29 مارچ 1956 صفحہ 4 کالم 1-2 جماعت اسلامی نے جہاد کشمیر کے نام پر کروڑوں روپے لوٹے جماعت اسلامی کے میر میجر مست گل