کافر کون؟

by Other Authors

Page 160 of 524

کافر کون؟ — Page 160

160 داتا کی پرامن فضا کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔غیر دانشمدانہ طرز عمل روار کھنے والے ایس ایچ او کی مذمت۔مانسهره (شمال نیوز ) داتا میں مرزائیوں کا سوشل بائیکاٹ ختم کروانے اور شہر کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق موضع داتہ میں چار سال سے مرزائیوں کا سوشل بائیکاٹ جاری ہے مگر گزشتہ روز سوز وکیوں کے چند ڈرائیور حضرات غلط فہمی میں پورے گاؤں کے معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بعض مرزائیوں کو سوز وکیوں میں بٹھا کر ایک تقریب میں لے گئے جس سے کسی وقت بھی ناخوشگوار صورت حال پیدا ہوسکتی تھی۔۔۔شام اچانک 5 بجے کے قریب ایس۔ایچ۔اوتھانہ صدر مانسہرہ اپنی نفری کے ہمراہ گاؤں میں آدھمکے۔۔۔اور دھمکیاں دینا شروع کردیں کہ تم لوگوں نے مرزائیوں کا سوشل بائیکاٹ کیوں شروع کر رکھا ہے اسے ختم کیا جائے اور مرزائیوں کو سوز وکیوں میں بٹھایا جائے اور ان سے لین دین کیا جائے کیونکہ وہ بھی پاکستانی ہیں۔ان کی باتوں سے عوام میں اشتعال پھیل گیا شہر کے عوام اور تحفظ ختم نبوت یوتھ فورس کے راہنماؤں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا جس پر ایس ایچ او دو مساجد کے خطیبوں اور تحفظ ختم نبوت یوتھ فورس داتا کے راہنماؤں کو مانسہرہ تھا نہ لے آئے اور انہیں D۔S۔P کے دفتر لے گئے۔داتا کے عوام کثیر تعداد بھی علماء کے ساتھ آئی۔نیز تحفظ ختم نبوت یوتھ فورس مانسہرہ اور مجلس تحفظ ختم نبوت ایبٹ آباد کے راہنما اور مانسہرہ کی مساجد کے خطیب بھی دفتر پہنچ گئے جنہوں نے دانہ میں ناموس رسالت کے تحفظ کا عزم کا اظہار کیا۔اہالیان دانہ اور تحفظ ختم نبوت یوتھ فورس داتا کے راہنماؤں نے مرزائی نواز ایس۔ایچ۔او کے رویہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ایس۔ایچ۔اونے دیدہ دانستہ جان بوجھ کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ۔۔۔۔۔پر امن حالات کو خراب کرنے والے ایس۔ایچ۔او کو معطل کیا جائے۔(روز نامه شمال اتوار 11 مئی 97 ، فرنٹ پیج ) امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی کرنے والا ایس۔ایچ۔او مانسہرہ کا ایک خش قدم اس مذموم واقعہ کے متعلق ختم نبوت ایبٹ آباد کے صدر کا بیان روز نامہ شمال“ کے پہلے صفحہ پر نمایاں سرخیوں کے ساتھ تین کالمی خبر کے ساتھ یوں شائع ہوا۔مرزائیوں کے پشت پناہ ایس ایچ او کو معطل کیا جائے۔اس نے کس کے ایماء پر مرزائیوں کا سوشل بائیکاٹ ختم کرنے کے لیے مسلمانوں پر دباؤ ڈالا۔وقار گل۔ساجد اعوان ایبٹ (نمائندہ خصوصی) دانہ ضلع مانسہرہ کے غیور مسلمانوں نے ایک عرصہ سے گستاخان نبی قادیانیوں سے حکمنامه سوشل بائیکاٹ کر رکھا ہے۔گزشتہ روز ایس۔ایچ۔او تھانہ صدر مانسہرہ اچانک داتہ جیسے حساس علاقہ میں یہ لیکر پہنچے کہ قادیانیوں کا بائیکاٹ ختم کیا جائے ان خیالات کا اظہار تحفظ ختم نبوت یوتھ فورس ابیٹ آباد کے صدر وقار گل