کافر کون؟ — Page 128
128 پھر آپ نے اس صفحے پر مونا عنوان لگایا ہے کہ نئی نبوت اب امت کے لیے رحمت نہیں بلکہ لعنت ہے۔(ختم نبوت ، صفحہ 43) آپ نے ایک عددسنہری اعلان بھی اس کتاب کی زینت بنایا ہے وہ یہ کہ: اگر بفرض محال نبوت کا دروزہ واقعی کھلا بھی ہو اور کوئی نبی آبھی جائے تو بھی ہم بے خوف و خطر اس کا انکار کردیں گئے۔ختم نبوت ، صفحہ 40 مطبع ڈے ٹائم پرنٹر لاہور ناشر ادارہ ترجمان القرآن غزنی سٹریٹ اردو بازارلاہور ) 3- وہ پانچویں وجہ تنفیذ دین ہے اور اس تحفیذ دین کی ضرورت کے تحت نبی کے آنے کا منکر زندیق ہے۔ختم نبوت آف حضوری باغ ملتان عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت آف ملتان جس کے بانی سید عطاء اللہ شاہ بخاری اور حال امیر مولانا خان محمد صاحب آف کندیاں ہیں۔مذکور ادارے کے مبلغ مولانا یوسف لدھیانوی صاحب جناب چنیوٹی صاحب کے مطالبہ کو یکسر رد کرتے ہوئے بلکہ اسے زندیق مطالبہ قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں: حضرت مہدی علیہ الرضوان کا ظاہر ہونا یا حضرت عیسی کا نازل ہونا ہمارے دین کی تکمیل کے لیے نہیں۔دین بلاشبہ چودہ سو سال سے کامل و مکمل چلا آرہا ہے ان حضرات کی آمد دین کی تکمیل کے لیے نہیں بلکہ تنفیذ کے لیے ہوگی۔منشاء خداوندی یہ ہے کہ قیامت سے پہلے تمام ادیان کو مٹا کر انسانیت کو دین اسلام پر جمع کر دیا جائے“۔( ختم نبوت ،صفحہ 45) مولا نا چنیوٹی جیسے لوگ جو بنی آنے کی پانچویں وجہ دریافت کر رہے ہیں ان کو تنبیہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: آپ جو اپنی علمی قابلیت کے زور سے یہ منوانا چاہتے ہیں کہ لا نبی بعدی کے معنی یہ ہیں کہ نہ تو کوئی نیا بنی آسکتا ہے نہ پرانا اگر آپ کی یہ زور آوری چل جائے تو کیا اس سے خدا تعالیٰ کی ا انبیاء علیہم السلام کی آنحضور صلی السلام کی صحابہ و تابعین کی آئمہ دین مجدد دین امت کی اکابرملت کی