کافر کون؟

by Other Authors

Page 81 of 524

کافر کون؟ — Page 81

81 یو’دجال کے ساتھ جنت دوزخ کا ہونا یہ ہے کہ جو شخص ان کے ساتھ ہو جاتا ہے اور ان کی بات مانتا ہے اور ان کے مذہب کو اختیار کرتا ہے وہ ظاہر ا ایک جنت میں داخل ہو جاتا ہے گو دراصل وہ دوزخ ہوتا ہے اور جو شخص ان کے بدخیالات سے الگ رہتا ہے اس کو ظاہر ا ایک دوزخ برداشت کرنا پڑتا ہے گو وہ دراصل جنت ہوتی ہے“۔گدھے کے کانوں کے درمیانی فاصلے سے مرادریل کے ڈرائیور اور گارڈ ہیں جو ریل کے انتہائی کناروں پر متعین ہوتے ہیں“ تبلیغ ہدایت جی 103 ) یا جوج ماجوج سے مرا دروس، انگریز اور ان کی اتحادی حکومتیں ہیں کیونکہ قرآن وحدیث میں دجال اور یا جوج و ماجوج دونوں کے غلبہ کا ایک ہی زمانہ میں ذکر ملتا ہے۔دراصل دجال اور یا جوج ماجوج ایک ہی قوم کے دو نام ہیں۔مغربی عیسائی قوموں کے مذہبی راہنماؤں کو دجال کا نام دیا گیا ہے اور ان ہی کا سیاسی وقومی نام یا جوج و ماجوج ہے۔تبلیغ ہدایت، ص 108) آسمان کی طرف تیر پھینکیں گے اس سے مراد ہے کہ یا جوج ماجوج قو میں آگ سے کام لیکر علم ہیت اور خلائی تحقیق میں بہت ترقی کریں گی اور جدید قسم کی خلائی گاڑیاں اور میزائیل وغیرہ ایجاد کر کے مختلف سیاروں پر پہنچیں گی۔خلاصه تبلیغ ہدایت ص 107 تا 109