کافر کون؟

by Other Authors

Page 74 of 524

کافر کون؟ — Page 74

74 (جواب استغاثه) 1 تا 16۔۔۔ہم دور جاہلیت کی طرف لوٹ چکے ہیں۔۔علماء کرام کا دعویٰ اگر چھوٹے چھوٹے فتنوں کے وقت مجدد آئے تو اس بڑے فتنے کے مقابل اللہ تعالیٰ نے کسی کو کیوں نہیں بھیجا؟۔۔۔جواب دعوی جماعت احمدیہ اسلام کی حالت اس وقت سخت نازک ہے اور مسلمان گرتے گرتے انتہائی ذلت کو پہنچ گئے ہیں۔اگر آج بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کی ترقی کا کوئی سامان نہ ہوتا تو پھر اسلام اور دوسرے مذہبوں میں فرق کیا رہ جاتا ؟ اس زمانہ سے پہلے بہت چھوٹے چھوٹے فتنوں کے وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجدد آتے رہے ہیں اور قریباً تمام مسلمان اس بات کے قائل ہیں کہ ان مجددوں اور ولیوں کے ذریعہ دین اسلام کی حفاظت ہوتی رہی۔حضرت سید عبدالقادر جیلانی حضرت معین الدین چشتی حضرت سید احمد سر ہندی رضوان اللہ علیم اور ہزاروں لوگ ان فتنوں کے فرو کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجے گئے ہیں مگر تعجب ہے اس وقت کے فتنہ کو فرو کرنے کے لئے جس کے مقابلے میں زمانہ ماضی کے فتنے بالکل بے حقیقت ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی بھی شخص نہیں بھیجا گیا۔اور اگر کوئی شخص بھیجا گیا تو نعوذ باللہ من ذلک وہ ایک دجال اور مفتری انسان تھا اور پھر غضب یہ ہوا کہ اس نازک موقعہ پر اللہ تعالیٰ نے زمین اور آسمان پر ایسے نشان بھی ظاہر کر دئے جو مسیح موعود اور مہدی مسعود کے زمانہ کے لئے مقرر تھے۔اگر یہ بات فی الواقع سچ ہو تو پھر مانا پڑے گا کہ اللہ تعالیٰ کا اپنا منشاء ہے کہ مسلمان گمراہ ہوں اور دین اسلام تباہ ہو۔نعوذ باللہ من ذلک لیکن اللہ تعالیٰ کی شان سے بعید ہے کہ وہ ایسا کرے پس حق یہی ہے کہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام اللہ تعالیٰ کی طرف (سے) مامور ہیں اور ان کو اللہ تعالیٰ نے دین اسلام کے قیام اور اس کی مضبوطی کے لئے مبعوث فرمایا ہے“۔