کافر کون؟ — Page 71
71 کی تحریک کے لیے کسی ایسے مرد کامل کو ڈھونڈتے ہیں جو ان میں سے ایک شخص کے تصور کمال کا مجسمہ ہو۔دوسرے الفاظ میں یہ لوگ دراصل نبی کے طالب ہیں اگر چہ زبان سے ختم نبوت کا انکار کرتے ہیں اور کوئی اجرائے نبوت کا نام بھی لے دے تو اس کی زبان گدی سے کھینچنے کے لیے تیار ہو جائیں مگر اندر سے ان کے دل ایک نبی مانگتے ہیں اور نبی سے کم پر راضی نہیں۔حیات مسیح ترجمان القرآن دسمبر 1942 ء صفحہ 4 تا 6 27 - حضرت عیسی زندہ جسم سمیت آسمان پر موجود ہیں۔( مولانا زاہد الراشدی روز نامہ اوصاف 4 جولائی 98ء) 28- جب یہود آپ کو گرفتار کرنے آئے تو اللہ تعالیٰ نے ایک رومی سپاہی کا فر کو آپ کی شکل دے دی۔شیخ محمود الحسن اور مولانا شبیر احمد عثمانی والا مکی قرآن مجید صفحه 132) 29 - یہود نے غلطی سے اسی شخص کو پھانسی پر چڑھادیا۔شیخ محمود الحسن اور مولانا شبیر احمد عثمانی والا کی قرآن مجید صفحه 132 ) 30 - اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی کی شکل ایک مخالف کا فر کو دے دی۔شیخ محمود الحسن اور مولانا شبیر احمد عثمانی والا مکی قرآن مجید صفحه 132) 31 - یہود آج تک سمجھتے ہیں کہ ہم نے مسیح کو ہی صلیب دی۔32 مسیح کو اللہ نے اپنے پاس اٹھالیا۔33 - مسیح اللہ کے پاس چوتھے آسمان پر موجود ہیں۔شیخ محمود الحسن اور مولانا شبیر احمد عثمانی والا مکی قرآن مجید صفحه 132 ) مودودی صاحب تفہیم القرآن جلد 1 صفحه (419) 34 - مسیح" 2000 سال سے کچھ کھائے پیئے بغیر آسمان میں موجود ہیں۔35 - مسیح “ 2000 ہزار سال بعد 33 سال کی عمر کے ہیں۔36 - آپ آسمان سے دوزرد چادریں پہنے دو فرشتوں کے کندھے پر ہاتھ رکھے ایک مینار پر جو دمشق کے مشرق میں ہے ایسے اتریں گے کہ کسی آدمی کو شک نہیں رہے گا کہ یہی عیسی بن مریم ہیں یا نہیں۔مولانا مودودی صاحب کتاب ختم نبوت صفحه 65-67) 37۔لیکن نیچے نہیں اتریں گے بلکہ سیڑھی منگوائیں گے اور پھر اُتریں گے۔