کافر کون؟

by Other Authors

Page 477 of 524

کافر کون؟ — Page 477

477 میں خدا کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہوں جسے کوئی تباہ نہیں کر سکتا۔بانی جماعت احمدیہ کا حیرت انگیز اعلان جماعت احمدیہ کے مقابل پر آنے والے پہاڑوں جیسے علماء کی پیشگوئیوں کے برعکس بانی جماعت کیا اعلان فرمارہے تھے۔آیئے اس کا جائزہ لیتے ہیں۔$1884 1880 خدا میری سچائی کو زور آور حملوں سے خود ثابت کرے گا۔بانی جماعت احمدیہ بانی جماعت احمدیہ نے اپنی پہلی تصنیف براہین احمد یہ چہار حصہ میں درج ذیل الہام درج فرمایا : دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا“۔۔۔۔۔۔۔(براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد 1 ص 665 مطبوعہ لندن ) 1893ء میں خدا کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہوں۔۔۔بانی جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ اس درخت کو کبھی نہیں کاٹے گا جس کو اس نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے۔کیا کوئی تم میں سے اپنے اس پودے کو کاٹ سکتا ہے۔جس کے پھل لانے کی اس کو توقع ہے پھر جو دانا و بینا اور ارحم الرحمین ہے وہ کیوں اپنے اس پودے کو کاٹے جس کے پھلوں کے مبارک دنوں کی انتظار کر رہا ہے تم خوب یا درکھو کہ تم اس لڑائی میں اپنے ہی اعضاء پر تلوار ما رہے ہو۔( آئینہ کمالات اسلام ص 54 مطبوعہ لندن 1984 ء ) 1900۔۔۔جو منصوبے ہو سکتے ہیں کر لو مگر مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکو گے۔بانی جماعت احمدیہ۔۔۔۔۔۔سب مکر اور مکائد اور منصوبے کر لومگر کوئی نقصان نہیں پہنچا سکو گے اللہ تعالیٰ تمہیں ذلیل کرے گا اور تمہارے سب منصوبوں کو ناکام بنادے گا“۔(لجنه النور روحانی خزائن جلد نمبر 16 صفحہ 313 مطبوعہ لندن 1984 ء ) 1902ء میں خدا کا مامور سیح ہوں میں غالب آؤں گا اور مخالفین شکست کھا ئیں گے۔بانی جماعت احمدیہ چونکہ میں خدا کا رسول ہوں۔مگر بغیر کسی شریعت اور نئے دعوئی اور نئے نام کے اس لیے مطابق آیت كتب الله لا غلبن انا ور سلی میرے مخالف شکست کھا ئیں گے اور میں ہی غالب آؤں گا“۔نزول لمسی روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 80 مطبوعہ لندن ) 1903ء اے لوگو! سن لو خدا اس جماعت کو پوری دنیا میں پھیلائے گا۔بانی جماعت احمد یہ اے لوگو ! سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین ، آسمان بنا یاوہ اپنی جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلائے