کافر کون؟ — Page 478
478 گا اور حجت اور برہان کی رو سے سب پر ان کو غلبہ بخشے گا“۔( تذكرة الشهادتین روحانی خزائن جلد 20 ص 66 مطبوعہ لندن 1984 ء ) فیصلہ کن اعلان میرا خدا صرف میری مدد کرے گا مجھے ہرگز ضائع نہیں کرے گا خواہ میری مخالفت میں تمام دنیا درندوں سے بدتر ہو جائے۔۔۔۔بانی جماعت احمدیہ بانی جماعت احمدیہ کا حرف آخر کے طور پر ایک اہم اعلان درج کرتا ہوں: میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ میری مدد کرے گا اور مجھے ہرگز ہرگز ضائع نہیں کرے گا۔اگر تمام دنیا میری مخالفت میں درندوں سے بدتر ہو جائے تب بھی وہ میری حمایت کرے گا۔میں نامرادی کے ساتھ ہرگز قبر میں نہیں اتروں گا کیونکہ میرا خدا میرے ہر قدم میں میرے ساتھ ہے اور میں اُس کے ساتھ ہوں۔اگر سب لوگ مجھے چھوڑ دیں تو خدا ایک اور قوم پیدا کرے گا۔جو میرے رفیق ہو نگے۔نادان مخالف خیال کرتا ہے کہ میرے مکروں اور منصوبوں سے یہ بات بگڑ جائے گی۔اور سلسلہ درہم برہم ہو جائے گا۔مگر یہ نادان نہیں جانتا کہ جو آسمان پر قرار پاچکا زمین کی طاقت میں نہیں کہ اس کو محو کر سکے ہر ایک مخالف کو چاہیے کہ جہاں تک ممکن ہو اس سلسلہ کے نابود کرنے کے لیے کوشش کرے اور ناخنوں تک زور لگا دے اور پھر دیکھے کہ انجام کار وہ غالب ہوا یا خدا۔پس یقینا سمجھو کہ صادق ضائع نہیں ہو سکتا وہ فرشتوں کی فوج کے اندر پھرتا ہے۔بدقسمت وہ جو اس کو شناخت نہ کرے“۔( براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 294-95 مطبوعہ لندن 1984ء) بانی جماعت کی طرف سے مخالفین کو چیلنج اور ان کو نا کامی کی پیشگوئی د میں نصحت اللہ مخالف علماء اور ان کے ہم خیال لوگوں کو کہتا ہوں کہ گالیاں دینا اور بد زبانی کرنا طریق شرافت نہیں۔اگر آپ لوگوں کی یہی طبیعت ہے تو خیر آپ کی مرضی۔لیکن اگر مجھے آپ لوگ کا ذب سمجھتے ہیں تو آپ کو یہ بھی اختیار ہے کہ مساجد میں اکٹھے ہو کر یا الگ الگ میرے پر بددعا ئیں کریں اور روروکر میرا استحصال چاہیں پھر اگر میں کا ذب ہوں گا تو ضرور دعائیں قبول ہونگی۔اور آپ لوگ ہمیشہ دعائیں کرتے بھی ہیں۔لیکن یا درکھیں کہ اگر آپ اس قدر دعائیں کریں کہ زبانوں میں زخم پڑ جائیں اور اس قدر رو رو کر سجدوں میں گریں کہ ناکیں گھس جائیں اور آنسوؤں سے آنکھوں کے حلقے گل جائیں اور پلکیں جھڑ جائیں اور کثرت گریہ وزاری سے بینائی کم ہو جائے اور آخر دماغ خالی ہو کر مرگی پڑنے لگے یامالی خولیا ہو جائے تب بھی وہ دعائیں سنی نہیں جائیں گی کیونکہ میں خدا سے آیا ہوں۔جو شخص میرے پر بدعا کرے گا یہ دعا اسی پر پڑے گی۔جو شخص میری نسبت یہ کہتا ہے کہ اس پر لعنت ہو۔وہ