کافر کون؟

by Other Authors

Page 462 of 524

کافر کون؟ — Page 462

جیسے عظیم ٹائٹلز سے نوازا۔اسی طرح: 462 1 - شیخ محمد احمد صاحب مظہر نے عربی زبان کو ام الالسنہ ثابت کر کے۔2۔خان بہادر ڈاکٹر قاضی بشیر صاحب نے ستارہ امتیاز حاصل کر کے۔۔میجر جنرل نسیم احمد صاحب نے بین الاقوامی امراض چشم کی کانفرنسز میں پاکستان کی نمائندگی کر کے اور رمضان علی سید گولڈ میڈل حاصل کر کے۔4۔قاضی محمد اسلم جیسے ماہر تعلیم نے یونیورسٹی کا نفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر کے۔5۔ڈاکٹر میر مشتاق احمد صاحب نے ستارہ خدمت حاصل کر کے۔6۔پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد خان صاحب 1969ء میں نئی تعلیمی پالیسی کے بارے میں حکومتی تجاویز پر نظر ثانی کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر حکومت کو جامع رپورٹ پیش کر کے۔7۔قمر اجنالوی صاحب نے چاہ بابل، مقدس مورتی جیسی کتب لکھ کر اور روز نامہ مسلم، روز نامہ ملت ، روز نامہ مغربی پاکستان وغیرہ کی ادارت کے فرائض سر انجام دے کر ثابت کر دیا کہ احمدی محبان وطن ہیں۔جنہوں نے محنت اور خدمت کے اعتبار سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔وطن عزیز کے ہر تعمیری پہلو میں کہیں نہ کہیں احمدی سپوت ضرور نظر آتا ہے مگر تخریب میں کوئی بھی نہیں۔ایک ایسے ہی موازنے کے موقعہ پر برصغیر کے ممتاز صحافی اور ماہنامہ نگار کے ایڈیٹر مولانا نیاز فتح پوری نے اپنے دلی جذبات کا اظہار جن الفاظ میں کیا وہی الفاظ میرے دلی کرب کی زبان بن گئے ہیں۔آپ نے فرمایا: احمدیوں کو بے دین کہنے والے تو بہت ہیں مگر۔۔۔اس وقت مسلمانوں میں ان ( احمد یوں ناقل ) کو بے دین و کافر کہنے والے تو بہت ہیں لیکن مجھے تو آج ان مدعیان اسلام کی جماعتوں میں کوئی جماعت ایسی نظر نہیں آتی جو اپنی پاکیزہ معاشرت، اپنے اسلامی رکھ رکھاؤ ، اپنی تاب مقارمت اور خوئے صبر و استقامت میں احمدیوں کے خاک پا کو بھی پہنچتی ہو۔ایں آتش نیز لگ نه سوز وهمه کس را جب قادیان والوں میں صدائے اللہ اکبر بلند ہوتی ہے تو ٹھیک اسی وقت یورپ، افریقہ وایشیا کے ان بعید و تاریک گوشوں سے بھی یہی آواز بلند ہوتی ہے۔جہاں سینکڑوں غریب الدیار احمدی خدا کی راہ میں دلیرانہ قدم آگے بڑھائے ہوئے چلے جارہے ہیں۔باور کیجئے۔جب میں دیکھتا ہوں کہ باوجود ان عظیم خدمات کے بھی اس بے ہمہ و باہمہ جماعت کو برا کہا جاتا