کافر کون؟

by Other Authors

Page 444 of 524

کافر کون؟ — Page 444

444 میں وہ صاف ہی نہ کہہ دوں جو فرق ہے تجھ میں اور مجھ میں یہ مصرع کاش نقش ہر در و دیوار ہو جائے جسے جینا ہو، مرنے کے لیے تیار ہو جائے اک ایسی شان پیدا کر باطل تھر تھرا اٹھے نظر تلوار بن جائے نفس جھنکار ہو جائے اک افریقی دربار آج خلاف معمول افریقی شہنشاہ نجاشی کا دربار اطلس و حریر پہنے درباری امراء کے ساتھ ساتھ قریشی وفد اور خرقہ پوش مسلمانوں سے بھرا ہوا تھا۔ظلم و ستم کا ستایا دکھوں کے صحرا پار کر کے حبشہ کے دربار میں پہنچنے والا مسلمانوں کا یہ قافلہ تقریباً نڈھال حالت میں زیر لب کچھ ورد کرنے میں مصروف تھا جبکہ دوسری طرف قریشی سفارتکار زرق برق لباس میں رعونیت سے گردنیں اکڑائے بادشاہ سلامت کی آمد کے منتظر تھے انہیں واثق امید تھی کہ قریشی ریاست کی طرف سے لائے