کافر کون؟

by Other Authors

Page 443 of 524

کافر کون؟ — Page 443

443 اے چشم فلک تو نے کبھی ایسا نظارہ بھی دیکھا تھا قرآن مجید کے تراجم پر جیلوں کی کال کوٹھڑیاں ، کلمہ طیبہ پڑھنے ، گھروں پر لگانے ہینوں پر سجانے اور ہتھوڑوں سے توڑنے اور محمد پر آہنی ضر میں لگانے سے انکار پر زندانوں کی آہنی سلاخیں۔اسلام عليكم انشاء الله، نحمده ونصلى على مرسوله الكريم لکھنے اور کہنے پر عمر قید کی سزائیں اور بربریت کے پہاڑ سہنے والی یہ مخلوق ایک طرف اور دوسری طرف یہ فخریہ اعلان کرنے والے محافظین خستم نبوت ایک طرف کہ ہاں ہم وہیں سلوک کر رہے ہیں جو مکہ کے مشرک مظلوم صحابہ سے کیا کرتے تھے اور یہ ظلم ہمارا طرہ امتیاز ہے جسے ہم کبھی ختم نہیں ہونے دیں گے۔مولانا تاج محمد بھٹی ناظم اعلی تحفظ ختم نبوت کو ئٹہ نے 2 احمد یوں کو کلمہ سینے پر لگانے پر گرفتاری کے خلاف گواہی دیتے ہوئے 25 دسمبر 1985ء کو مجسٹریٹ درجہ اول کوئٹہ کے ہاں یہ فخر یہ اعلان قلم بند کر وایا: یہ درست ہے کہ حضور رسول اللہ صلی ایام کے زمانے میں جو آدمی نماز پڑھتا تھا آذان دیتا تھا یا کلمہ پڑھتا تھا اس کے ساتھ مشرک یہی سلوک کرتے تھے جواب ہم احمدیوں سے کر رہے ہیں۔( مصد قه نقل بیان گواه استغاثہ نمبر 2 تاج محمد ولد فیروز الدین مجریہ 23 دسمبر 1985ء) باب نمبر 17 یه خدمت نوازیاں اور میری مشکلات