کافر کون؟ — Page 409
409 مشہور محدث حضرت ثعبان ثوری کا قول ہے: ”مبارک ہیں وہ لوگ جن کے پاس نصیحت کرنے کے لیے الفاظ نہیں اعمال ہوتے ہیں“ حضرت مولانا رومی کا قول ہے: جس کے افعال شیطان اور درندوں جیسے ہوتے ہیں کریم لوگوں کے متعلق اس کو بدگمانی ہوتی ہے“ ڈھلتی عمر اور گزرتے زمانے کی قسم تحقیق کی اس منزل پر الحاد کا بہاؤ اور ہوس کی نیا، حیاء باختگی کا جو ہڑ اور بے دینی کی بد بودار بدرو کو میں نے کسی اور کی نہیں اپنی ہمسائیگی میں بہتے پایا اور یہی بات میری انگلی اور فیصلہ کن مشکل بن گئی ہے۔اپنے اعمال کی منہ بولتی تصویر میں مبارک کون؟ اور کریم لوگوں کو تہہ خاک سلانے والے شیطان اور درندے کون؟ ایک صدی پر پھیلی ہوئی معاشرتی سائنس کا ایک لامحل سوال سوچئے اور جواب دینے میں میری مدد کیجئے۔1۔اُدھر ایک شادی کی کہانی ایک قادیانی خاندان کا مکروہ جرم جس پر جیل کی سلاخیں اور لمبا مقدمہ بھگت رہا ہے۔۔۔۔روز نامہ پاکستان نکانہ صاحب کے ایک قادیانی ناصر احمد نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے دعوتی کارڈ چھپوایا جس پر بسم اللہ الرحمن - السلام علیکم۔انشاءاللہ اور نکاح مسنونہ کے الفاظ درج تھے۔مجلس تحفظ ختم نبوت ننکانہ صاحب کے ناظم اعلیٰ نے تعزیرات پاکستان دفعہ 295A اور دفعہ 298C کے تحت نہ صرف ناصر احمد بلکہ ان کی بیگم سرفراز احمد اعجاز احمد اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف اسلامی شعائر کے ناجائز استعمال کے الزام میں مقدمہ درج کرا دیا۔پولیس نے ناصر احمد کو گرفتار کر لیا باقی ملزمان نے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کیں۔یہ مقدمہ ہنوز عدالت میں ہے۔ادھر بھی ایک شادی ہی کی کہانی (روز نامہ پاکستان 13 اگست 1992 ء مضمون نگار اصغر علی گھر ال ) شادی کے بغیر مرد سے تعلقات میں کوئی حرج نہیں، معروف محب وطن مسلم رقاصہ شیما کرمانی کا فخر یہ اعلان۔۔۔۔۔۔روز نامہ اوصاف " معروف رقاصہ شیما کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی مسلمان نہیں۔اگر مسلمان ہوتے تو پھر لوگ سڑکوں پر بھیک نہ مانگ رہے ہوتے۔شیما کرمانی جو ایک این۔جی۔اوتحریک نسواں کو بھی چلاتی ہیں، نے کہا ہے کہ