کافر کون؟ — Page 391
391 دار العلوم دیو بند نے جماعت اسلامی کے خلاف ایک مفصل فتویٰ جاری فرمایا جس کی سرخیاں یہ تھیں۔الف۔سہارنپور سے مودودی فتنہ کو مٹا دو ب۔مودودی تحریک مہلک اور زہر قاتل ہے ج۔مودودی کے ہم خیال گمراہ ہیں د۔مودودیوں کے پیچھے نماز نہ پڑھو (حاشیہ مکتوبات شیخ الاسلام جلد 1 صفحہ 356) 2۔جماعت اسلامی معتزلہ، روافض ، خوارج وغیرہ کی طرح نیا اسلام بنانا چاہتی ہے اہل اسلام ان کے لٹریچر سے دور ہیں۔شیخ الاسلام حسین احمدمدنی دیوبندی دیو بندی شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا ابواللیث ندوی کو جواب دیتے ہوئے فرمایا: آپ کی تحریک اسلامی خلاف سلف صالحین مثل معتزلہ، خوارج، روافض و غیره فرق قدیمہ اور مثل قادیانی چکڑالوی ،مشرقی ، نیچری ، مہدوی، بہائی وغیرہ فرق جدیدہ ایک نیا اسلام بنانا چاہتی ہے۔اس لیے مناسب جانتا ہوں کہ کہ مسلمانوں کو اس تحریک سے علیحدہ رہنے اور مودودی صاحب کے لٹریچروں کے نہ دیکھنے کا مشورہ دوں۔4۔بریلوی کا فر۔۔۔۔۔دیوبندی فتویٰ (مکتوبات شیخ الاسلام جلد 2 صفحہ 377 ) جو شخص رسول اللہ صل الا سلام کے عالم الغیب ہونے کا معتقد ہے سادات حنفیہ کے نزدیک قطعا مشرک و کافر ہیں۔(فتاوی رشید یه از رشید احمد گنگوہی صفحہ 62 ناشر محمد سعید اینڈ کمپنی قرآن محل مقابل مولوی مسافرخانه کراچی 5۔شیعہ کافر۔۔۔۔دیوبندی فتویٰ صرف مرتد اور کافر اور خارج از اسلام ہی نہیں بلکہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن بھی اس درجہ کے ہیں کہ دوسرے فرق کم نکلیں گے مسلمانوں کو ایسے لوگوں سے جمیع مراسم اسلامیہ ترک کرنا چاہیے خصوصاً مناکحت۔نامور علماء دیوبند کا متفقہ فیصله درباره امداد شیعه اثنا عشریه ناشر مولوی محمد عبد الشکور لکھنو مطبوعہ 1348ھ) 6۔اہل حدیث کا فر۔۔۔دیوبندی فتوی ستر علماء دیوبند نے اپنے دستخطوں کے ساتھ اہل حدیث کے کفر کا فتویٰ دیا ہے اور لکھا ہے کہ ان سے