کافر کون؟ — Page 390
390 پر عمل کرنے والے صاحب ایمان مستند مسلمان لوگوں کی ہوگی۔لیکن حیرت اور دکھ کی انتہاء نہ رہی جب میرے علم میں یہ بات آئی کہ احمدیوں کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دینے والے ہر فرقے کا عقیدہ دوسرے فرقے کے نزدیک خلاف اسلام اور خلاف قرآن ہے۔اسی طرح یہ 72 فرقوں کے نزدیک تقریباً باقی سب فرقے دائرہ اسلام سے خارج ہیں مگر سیاسی مصلحتوں کے تحت قانون صرف احمدیوں کے لیے بنایا گیا اور اس سے بھی بڑھ کر ظلم یہ کہ لاکھوں کروڑوں احمدیوں کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دینے والی اسمبلی چوروں ڈاکووں اور زانیوں پر مشتمل تھی چنانچہ صدر ضیاء صاحب کی حکومت کا وائٹ پیپر اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔علماء دین کا سیاستدانوں کے ہاتھوں انجام دلوانے والا یہ فعل میری انگلی مشکل ہی نہیں در دسر بن گیا ہے۔علماء کے علماء کے خلاف اور فرقوں کے دوسرے فرقوں کے خلاف فتاویٰ تکفیر کا یہ شغل آج سے نہیں صدیوں سے جاری ہے۔اگر یہ مکروہ کھیل نہ ہوتا تو نواسہ رسول کو شہید کرنے کا کوئی یزید سوچ بھی نہ سکتا۔ایک خونی کھیل کا آنکھوں دیکھا حال۔مشکل نمبر 44 1۔جماعت اسلامی کے کفر کے متعلق دوسرے علماء کا فتویٰ مولانا حسین مدنی لکھتے ہیں کہ مودودی صاحب اور ان کے اتباع کے اصول دین حنیف کی جڑوں پر کاری ضرب لگانے والے ہیں اور ان - ن کے ہوتے ہوئے دین اسلام کا مستقبل نہایت تاریک نظر آتا ہے۔مولانا ابوالمظفر صاحب اپنے ٹریکٹ مودودیت اور مرزائیت میں لکھتے ہیں: (استفتاء ضروری نمبر 9) بلاریب و شک یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ مرزائیت کی طرح مودودیت بھی ایک نہایت خطرناک عظیم فتنہ ہے۔جس کا فرو کرنا ہی ہر بہی خواہ اسلام کا اہم ترین فریضہ ہے۔مولوی حامد علی خاں صاحب مفسر مدرسہ عالیہ رام پور لکھتے ہیں کہ وہ بالکل ایک نیا بدعتی فرقہ ہے اس کا انداز تبلیغ غلط اور گمراہ کن ہے۔اور تفریق بین المسلمین کا باعث ہے۔(استفتاء ضروری نمبر (23)