کافر کون؟ — Page 378
378 تھانوی۔وغیرہ کے ہم پیر و مرشد تھے غیر مقلدین کے بارے میں فرماتے ہیں۔غیر مقلد لوگ دین کے راہزن ہیں ان کے اختلاط سے احتیاط کرنا چاہیے۔غیر مقلد جاہل اور بیوقوف طبقہ ہے۔۔۔مولانا قاسم نانوتوی (شمائم امدادیہ صفحہ 28 بحوالہ الوہابیت صفحہ 44) بانی مدرسہ دیوبند مولانا قاسم نانوتوی غیر مقلدین کو بیوقوف قرار دے کر فرماتے ہیں کہ کسی عالم کو غیر مقلد دیکھ کر جاہل اگر تقلید چھوڑ دے تو یوں کہو علم تھا یا نہ تھا عقل دین بھی دشمنوں کو ہی نصیب ہوئی اور جاہلوں کو جانے دیجئے“۔( تصفیة العقائد صفحہ 35 مطبوعہ دیوبند کو الہ الوہابیت صفحہ 45 ) غیر مقلد بے باک فرقہ ہے۔۔۔مولانا اشرف علی تھانوی دیوبندی مولانا اشرف علی کے ملفوظات میں ہے کہ ایک صاحب نے عرض کیا یا حضرت یہ غیر مقلد بظاہر تو متبع سنت معلوم ہوتے ہیں فرما یا جی ہاں یہاں تک کہ سنت کے پیچھے پیچھے بعض فرائض تک کو بھی چھوڑ بیٹھتے ہیں۔یہ ایسے مقتبع سنت ہیں۔اکابر امت کی شان میں گستاخی کرنا کیا یہ فرض کا ترک نہیں؟ بہت ہی بے باک فرقہ ہے۔(افاضات الیومیہ جلد 5 صفحہ 306-307 بحوالہ الوہابیت صفحہ 45-46 | شیطان غیر مقلد ہوکر کا فرد مرتد ہو گیا۔۔۔۔مولا نا مرتضیٰ حسن دیوبندی دیو بندیوں کے مولوی مرتضی حسن اپنے اخبار ” العدل مجریہ 7 ستمبر 1927ء میں لکھتا ہے کہ قول خدا اور قول رسول حکم ہے اور حکم اور ہوتا ہے اور دلیل اور۔اور آدم کو سجدہ کرو پر حکم اپنے نفس کے لیے دلیل نہیں ہوسکتا۔جو اس حکم واجب التعمیل ہونے کے لیے دلیل ہے۔وہ یہاں مذکور نہیں اس وجہ سے اس قول کو بلا دلیل تسلیم کرتا تو تقلید ہے۔اور شیطان نے اس حکم کو بلا دلیل نہ ماناغیر مقلد ہوکر کا فر ومرتد ہو گیا“۔العدل 7 ستمبر 1927ء بحوالہ فتاویٰ اہل حدیث صفحہ 90 بحوالہ الوہابیت صفحہ 46) غیر مقلد فاسق ہیں امام بنانا حرام ہے۔۔۔۔مولوی رشید احمد گنگوہی مولوی گنگوہی صاحب فرماتے ہیں کہ جو غیر مقلدین حنفیہ کو مشرک کہتے ہیں اور تقلید شخص کو مشرک بتاتے ہیں بے شک فاسق ہیں۔مکروہ تحریمہ ہے۔اور دانستہ ان کو امام بنانا حرام ہے۔(تذکرۃ الرشيد جلد اول بحوالہ الوہابیت صفحہ 47) غیر مقلد وہابی دغا باز ہیں، فریب کار، ایمان چھینے والے ہیں۔۔۔۔مولانا حسین احمد مدنی