کافر کون؟

by Other Authors

Page 341 of 524

کافر کون؟ — Page 341

341 گوش گزار ر کرتے چلیں جس میں مولانا نیازی نے فرمایا تھا کہ نورانی نے اپنے دست مبارک سے انہیں اور ان کے چار ساتھیوں کو بریف کیس میں نوٹوں کی گڈیوں کی رشوت پیش کی تھی شرط صرف یہ تھی کہ بینظیر صاحبہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی جائے“۔(روز نامہ خبریں 7 جون 1995 زیر عنوان ”بم رشوت اور شیرٹن ہوٹل تحریر ڈاکٹرانوار الحق بجواب کیا واقعی مولوی ہار گئے تحریر مولانا ضیاء القاسمی) رشوت پیش کی تھی یا نہیں اللہ بہتر جانتا ہے۔ہمیں تو صرف یہ کہنا ہے کہ اگر نورانی صاحب کل مرتشی تھے تو آج ان سے اتحاد کس تقویٰ کی بنیاد پر ہے۔اور اگر مرتی نہیں تھے تو کیا کل نیازی صاحب جھوٹ بول رہے تھے۔جو بھی صورت ہوتو بلند ترین رتبوں والے علماء دین کے درمیان ہم فیصلہ نہیں کر سکتے کہ کون سچا اور کون جھوٹا ہے؟ د مبلغ ختم نبوت نہیں کھال فروش قصاب چنیوٹ جیسے عظیم تاریخی شہر میں مبلغ اسلام سفیر ختم نبوت بلکہ بقول ہفت روزہ تکبیر بہر فرعونے راموسی فاتح قادیان در بوہ برا جمان نظر آتے ہیں۔آپ نے اپنی ذاتی کوششوں سے انٹر نیشنل ختم نبوت یو نیورسٹی و جامعہ عربیہ اور ادارہ مرکز دعوت وارشاد قائم کر رکھا ہے۔آپ اندرون و بیرون ملک تبلیغ کے حوالے سے بڑا بلند مقام رکھتے ہیں بلکہ سچی بات یہ ہے کہ پاکستان میں تحریک ختم نبوت کی تاریخ مکمل نہیں ہوتی جب تک اس میں مولا نا چنیوٹی صاحب کا ذکر نہ ہو۔لیکن دوسری طرف بھی ہمیں ختم نبوت کے ہی پروانے اور مولانا چنیوٹی کے دست راست نظر آتے ہیں یعنی مولانا اللہ یارارشد صاحب اور بقول مولا نا چنیوٹی ”مولانا اللہ یار رشد تحریک ختم نبوت کے عظیم مبلغ ہیں اور یہی مولا نا چنیوٹی صاحب کے بلند مقام کا یوں ذکر کرتے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں مولا نا منظور احمد چنیوٹی کا کردار ملت اسلامیہ کی رسوائی کا سبب بنا“۔مولانا منظور احمد چنیوٹی نے ختم نبوت کے نام کو بیچ کر قوم سے ووٹ حاصل کئے اور پنجاب اسمبلی میں جا کر جو مذموم کردار ادا کیا وہ پوری ملت اسلامیہ کے لیے رسوائی کا سبب بنا۔انہوں نے کہا کہ قوم کے ساتھ یہ دھوکہ بازی ہم ہرگز نہ چلنے دیں گے۔مولانا اللہ یا را ارشد نے کہا کہ جھوٹ اس کا مشن ہے دھو کہ اس کا پیشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے نام پر چندہ بٹور کر اس نے اپنی ذاتی جاگریں اور ڈیرے بنائے ہوئے ہیں۔ی محض چندہ بٹورنے کے لیے ختم نبوت کے مبلغ کا لیبل (روز نامه حیدر یکم نومبر 1988 صفحه (2) اسی طرح ختم نبوت تنظیم کے ہی ایک دوسرے ممتاز عالم دین قاری یا مین گوہر صاحب مبلغ ختم نبوت کے بلند