کافر کون؟ — Page 306
306 قبیلے غامد کی نسبت سے غامدی کہلاتے ہیں۔صحیح حدیث میں ہے کہ کفی بالمرء ادعاء نسب لا يعرفه او جحده وان دق۔یہ کفر ہے کہ آدمی ایسے نسب کا دعوی کرے جس کو وہ خود بھی نہ جانتا ہو۔“ ( غامدیت کا علمی محاسبہ صفحہ 13 ) غامدی صاحب آئے دن زبانی اور تحریری طور پر اپنے نظریات گرگٹ کی طرح بدلتے ہیں۔“ (غامدیت کا علمی محاسبہ صفحہ 15) (فتنہ غامدیت کا علمی محاسبه از پروفیسر رفیق احمدنا شرمکتبہ قرآنیات یوسف مارکیٹ غزنی اسٹریٹ اردو بازارلاہور پاکستان با تمام حافظ تقی الدین مکتبہ مجددیہ الکریم مارکیٹ اردو بازار لاہور ) 16۔جماعة الدعوة الشکرطیبہ اہل حدیث ، مرکزی جمعیت اہل حدیث لشکر طیبہ والوں کی غنڈہ گردی اور دہشت گردی سے ہمیں بچایا جائے۔مرکزی جمعیۃ اہل حدیث اہل حدیث کا ایک گروپ جماعتہ الدعوۃ اور لشکر طیبہ کے نام سے اندرون اور بیرون ملک جانے جاتے ہیں۔جبکہ دوسری طرف مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے علمائے کرام ہیں۔مرکزی جمعیت کے عہدیداروں نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور اس کے بعد سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ مظاہرہ بھی کیا۔اسلام آباد : مرکزی جمعیت اہل حدیث ملک کی وزارت داخلہ اور حساس اداروں کی توجہ اس طرف مبذول کروانا چاہتی ہے کہ بعض کا لعدم قرار دی گئیں تنظیمیں دیگر مختلف ناموں سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار چیر مین ایکشن کمیٹی ڈاکٹر سید طالب الرحمن شاہ، علامہ عبدالعزیز حنیف امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اسلام آباد ، حافظ مقصود احمد نے پریس کلب اسلام آباد میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لشکر طیبہ جس پر حکومت پاکستان نے پابندی عائد کی ہوئی ہے۔مرکزی جمعیت اہل حدیث کی مساجد پر یہ عظیم نا جائز قبضے کر رہی ہے۔اسلحے کے زور پر اس تنظیم نے مرکزی جمعیت کی بہت سی مساجد پر قبضہ کر لیا ہے۔ی تنظیم اپنے ورکرز کے ذریعہ غنڈہ گردی کر رہی ہے جس کے بعد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی کیا گیا“ (مرکزی جمعیت اہل حدیث اسلام آباد کی ویب سائٹ پر پہلے صفحے کے نام سے یہ خبر موجود ہے۔مزید 2012-10-29 کی اخبارات روزنامہ خبریں، اذکار، اوصاف اسلام آباد)