کافر کون؟

by Other Authors

Page 304 of 524

کافر کون؟ — Page 304

304 ہو کر کئی علماء جماعت اسلامی میں شامل ہوئے لیکن جب مودودی صاحب کا خبیث باطن ان پر عیاں ہوا تو انہوں نے فوراً جماعت اسلامی سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔جماعت اسلامی کی مقتدر رہنما غازی عبدالجبار - مولانا امین احسن اصلاحی وغیرہ جماعت سے علیحدہ ہو گئے۔اصلاحی صاحب نے 17 جنوری 1958ء کو جماعت سے استعفیٰ دیا اور روزنامہ نوائے وقت ( 21 جنوری تا 27 جنوری 1958 ء ) میں ان کا ایک اہم انٹر ویوقسط وار شائع ہوا جس میں انہوں نے مودودی صاحب کو مسولینی ، ہٹلر، سٹالن، اور مرزا بشیر الدین محمود سے تشبیہ دی۔جماعت اسلامی صفحه 3-4) تحفظ ختم نبوت کانفرنس لائل پور میں بخاری صاحب نے مودودی صاحب کو غدار، دروغ گو اور مستحق سزا مجرم ثابت کرنے کے بعد مباہلے کا چیلنج دے دیا۔“ المنیر 17 جولائی 1955 صفحہ 9 ی مودودی صاحب نے جو گستاخانہ طرز عمل اختیار کیا تھا وہ بدستور جاری ہے۔“ (جماعت اسلامی صفحہ 5) بد مست شرابی کی طرح قلم کی آوارگی ملاخطہ فرمائیے ! بہتان وافترا کو واقعہ کا جامہ پہنادینا اگر کوئی ہنر ہے تو میں اعتراف کرتا ہوں کہ مولانا اس ہنر میں اپنا جواب نہیں رکھتے“۔مودودی صاحب کے ایک عقیدے کا ذکر کر کے فرماتے ہیں: (جماعت اسلامی صفحه 99 ) کیا اس سے بھی زیادہ دلیری کے ساتھ کوئی دشمن اسلام، رسالت کی روشن تاریخ کو مسخ کر سکتا ہے۔اور پھر کیا خدا اور رسول کی تنقیص شان اور کفران نعمت کے لیے اس سے بھی زیادہ کوئی شرمناک پیرا یہ اختیار کیا جا سکتا ہے“۔(جماعت اسلامی صفحہ 46 ) 14۔پیر گوہر شاہی دلوں کو اللہ کے ذکر سے بھرنے والا نہیں لڑکیوں پر ہاتھ ڈالنے والا پیر گوہر شاہی کے مرید ان کی تصویر چاند ستاروں کے بعد اب حجر اسود میں دیکھ رہے ہیں اور وطن عزیز کے کوچہ کوچہ میں فخر انقلاب کا نفرنس منعقد کرتے ہیں۔جس کے انعقاد سے قبل آپ کی منظم انجمن سرفروشان اسلام ہر گھر ہردیوار پر دل کی تصویر اور اس میں لفظ اللہ نقش کر دیتے ہیں۔یہ سب باتیں ایک طرف مگر امریکی جیل میں آپ کے 12 گھنٹے کی قید دوسری طرف۔اصلی تصویر کیا ہے پیش ہے۔