کافر کون؟ — Page 269
269 نہیں۔اگر ایمان رکھتا ہے تو اسے مسلمان سمجھو اور تفصیلات کو عالم الغیوب کے حوالے کر وہ کسی کو یہ حق نہیں کہ پھر ایسے فرقہ کو اسلام سے خارج کر دے اور اس عقیدے کو بے نتیجہ اور بے اثر بنائے۔“ سنو! قرآن کہتا ہے کہ جو خدا، رسول ، نماز، زکوۃ پر ایمان رکھتا ہے وہ مسلمان ہے۔آپ اپنی مندرجہ بالا مسلم تعریف سے اختلاف کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اگر اس استدلالی اور استنباطی عقیدہ سے کام نہیں چل سکتا تو پھر کتاب اللہ سے کتاب اللہ کے الفاظ میں پوچھوا ور قرآن کریم سے لفظ مسلم کی تعریف نکالو قرآن ہر زمانہ میں بولنے والی کتاب ہے ناممکن ہے کہ ضرورت کے وقت وہ ہمیں لفظ مسلم کی تعریف سے آگاہ نہ کرے اور ہمیں مسلمان کی تعریف نہ بتا پائے ہم نے جب اس مقصد کے لیے قرآن حکیم سے پوچھا تو اس نے بتایا۔“ آگے آپ انفال ع 1 سورہ ہود ع 2 المائدہ ع 15 الانبیاء ع 5 تو بر ع 2 اور سورۃ اعراف ع 3 کی آیات درج کرنے کے بعد فرمایا: اب آپ خواہ کسی آیت سے لفظ مسلم اور مومن کی تعریف اخذ کریں یا تمام آیات کو ملا کر کوئی نتیجہ نکالیں خلاصہ یہی ہے کہ جو شخص خدا کی توحید اور صاحب قرآن کی رسالت کا قائل ہے نماز قائم کرتا ہے اور زکوۃ ادا کرتا ہے وہ مسلمان ہے سچا مومن ہے مسلمان کا بھائی ہے ہدایت یافتہ ہے اور حواری تو خدا اور اس کے رسول پر ایمان لاکر لوگوں کو گواہ بناتے ہیں کہ باننا مسلمون“ سنو! صاحب قرآن کہتا ہے کہ جو ہماری نماز پڑھتا ہمارے قبلے کو مانتا اور ہمارا ذبیحہ کھاتا ہے وہ مسلمان ہے قرآن کے بعد آپ آنحضور صلی للہ یتیم کی زبان مبارک سے مسلمان کی تعریف میں 3 احادیث بخاری کتاب الایمان، مشکوۃ اور بخاری کتاب الایمان سے درج کرنے کے بعد فرماتے ہیں: و مسلم کی تعریف میں خدا نے بتایا کیا صاحب قرآن صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی دوسری راہ اختیار کی ؟ ایمان کی تعریف میں اور مسلم کی تعریف میں اسلام کی بنیاد میں کیا ہیں۔اس کا اجمال قرآن میں اور تفصیل صاحب قرآن کے فرمان میں ہے پس جو شخص جو فرقہ ایمان و اسلام کی ان باتوں کو مانتا ہے وہ پکا مسلمان ہے اور پکا ایمان دار ہے کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ کچھ اپنی طرف سے بڑھا کر کسی کو اسلام سے خارج کرے اور کتاب اللہ اور ارشادات رسول سے تجاوز کر کے صرف اپنے اسلام کا ڈھنڈورا پیٹے۔البتہ یہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ آیات اور احادیث مسلم کی تعریف میں کارآمد نہیں ہوسکتیں۔کچھ اور آیات اور احادیث ہیں جو لفظ مسلم کی تعریف میں قول فیصل کا حکم رکھتی ہیں اگر ایسا ہے تو وہ آیات اور احادیث پیش کرو اور ان میں اپنی طرف سے کچھ نہ ملاؤ مطلب یہ کہ اسلام سے اس فرقہ کو خارج کرد