کافر کون؟

by Other Authors

Page 248 of 524

کافر کون؟ — Page 248

248 بات یہ ہے کہ آیت زیر بحث کا مفہوم ہمارے علماء سے آج تک مخفی رہا قرآن مفسر قرآن ہے۔اس آیت کی تفسیر ایک اور آیت میں موجود ہے۔یہاں قابل حل سوال یہ ہے کہ رسول کریم کون ہے؟ اگر اس سے مراد حضور ایلیا ای پیام ہوں تو جناب مرزا صاحب کا استدلال درست ہے۔اگر کوئی اور ہوں تو درست نہیں۔“ ( حرف محرمانه صفحه 111-112 ) بلکہ جھوٹے نبی کی رگ جاں کاٹنے کی بات ہی غلط ہے بلکہ فرماتا ہے وہ فرشتہ جو نبی پر وحی لے کر آتا ہے وہ اگر غلط وحی Delever کرے تو اس کی رگ جاں کاٹ دوں گا۔اللہ اللہ خیر صلی رگ جاں کاٹنے کی وعید اس فرشتے سے تعلق رکھتی ہے نہ کہ حضور صلی یا ایلیم سے جب بنیاد ہی نہ رہی تو پھر قصر استدلال کیسے قائم رہ سکتا ہے جو مرزا صاحب نے صرف اسی بنیاد پر اٹھایا تھا کہ رگ جان والی وعید کا تعلق حضور علیہ السلام سے ہے۔“ (حرف محرمانہ صفحہ 114) بلکہ ایک اور صاحب نے جماعت احمدیہ کے خلاف کتاب لکھنا شروع کی تو اس چیلنج کے قریب پہنچ کر کچھ دیر ٹھٹھکے اور پھر آپ نے یہ اعلان فرما دیا جھوٹے نبی کو برباد کرنے والا چیلنج بالکل باطل ہے۔کئی تو دعوی نبوت کر کے پہلے سے زیادہ امیر ہو گئے۔چیلنج خدا کا تھا۔فرمان قرآن مجید میں درج ہے مگر احمدیت کی مخالفت میں خدا کے متعلق 1400 سو سالہ مفسرین اور بزرگان کے متعلق لکیر پھیرتے ہوئے یہ صاحب اعلان فرماتے ہیں: " قرآن شریف میں کہیں ذکر نہیں ملتا کہ مفتری جلد ہلاک ہوتا ہے خدا پر افتراء کرنے والے بعض جلدی مارے گئے بعض پہلے نہایت غریب تھے مگر افتراء علی اللہ کرنے کے بعد بادشاہ بن گئے اور عرصہ تک بادشاہت کے ساتھ اپنے افتراء کی بھی اشاعت کرتے رہے۔یہی حال سچے نبیوں کا ہوا ہے کہ بعض کو دشمنوں نے جلد ہی شہید کر دیا اور بعض زیادہ عرصہ تک ہدایت پھیلاتے رہے۔منشی محمد یعقوب مصنف عشرہ کاملہ صفحہ 70 بلکہ مزید یہ کہ 23 سال والا چیلنج بھی بالکل من گھڑت اور جھوٹا ہے کئی جھوٹے نبی 23 سال سے زیادہ عرصہ تک زندہ رہے۔۔۔۔۔مخالفت احمدیت میں ایک اور اعلان منشی محمد یعقوب صاحب جنہوں نے جماعت احمدیہ کے خلاف "عشرہ کاملہ اور تحقیق لاثانی جیسی کتب لکھی ہیں۔فخر یہ اعلان فرماتے ہیں: