کافر کون؟ — Page 232
232 اپنے بارے میں اپنے اعلاہ کو جو وصیتیں کیں ان میں بارھویں نمبر پر ان چیزوں کے بھیجنے کا حکم فرمایا: اعزہ سے اگر بطیب خاطر ممکن ہو تو فاتحہ میں ہفتہ میں دو تین باران اشیاء سے بھی کچھ بھیج دیا کریں۔دودھ کا برف خانہ ساز اگر چہ بھینس کے دودھ کا ہو، مرغ کی بریانی، مرغ پلاؤ خواہ بکری کا ، شامی کباب، پراٹھے اور بالائی، غیر نی ، اُرد کی پھریری دال مع ادرک ولوازم گوشت بھری کچوریاں ،سیب کا پانی ، انار کا پانی سوڈے کی بوتل، دودھ کا برف، اگر روزانہ ایک پنیر ہو سکے یوں کرو جیسے مناسب جانو ، مگر بطیب خاطر میرے لکھنے پر مجبور نہ ہو۔“ ( وصایا شریف صفحہ 9، 10 بحوالہ حنفیت اور مرزائیت صفحہ 255 ) وزن ہو؟ اسی طرح ختم کے بارے میں ارشاد ہے: مسئلہ نمبر 2 میت سوئم کا کس قدروزن ہونا چاہیے۔اگر چھوہاروں پر فاتحہ دلا دی جائے۔تو ان کا کس قدر 66 الجواب : کوئی وزن شرعاً مقرر نہیں اتنے ہوں جس میں ستر ہزار عدد پورا ہو جائے۔“ عرفان شریعت حصہ اول صفحه 6 از مولا احمد رضا خان بحوالہ حنفیت اور مرزائیت صفحہ 255 10۔اگر دوسرا فرقہ اسے بدعت اور ہندوؤں کی پیروی اور دین سے دور کا بھی واسطہ نہ سمجھ کر اس سے منع کرتا ہے تو وہ بھی درست اور عین اسلامی حکم دیتا ہے۔مولانا اشرف علی تھانوی جو ایک فرقے کے ممتاز عالم دین ہیں ان سب باتوں سے جو بریلوی مکتبہ فکر کا طرہ امتیاز ہے سختی سے منع فرماتے ہیں چنانچہ فرماتے ہیں: عقیقہ و ختنہ و بسم اللہ کے مکتب میں جمع ہونا نہ سب ترک کر دو، نہ اپنے گھر کرو، نہ دوسرے کے یہاں شریک ہو غمی میں تیجا۔دسواں، چالیسواں وغیرہ شب برات کا حلوہ یا محرم کا تہوار خود کرو نہ دوسرے کے یہاں جا کر ان کاموں میں شریک ہو۔“ پھر عورتوں کو وصیت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ( قصد السبیل صفحہ 25) فاتحہ ونیاز ولیوں کی مت کرو، بزرگوں کی منت مت مانو۔شب برات کا حلوہ محرم، عرضہ تبارک کی روٹی کچھ مت کرو۔“ اس کے بعد مزید فرماتے ہیں: ( قصد السبیل صفحہ 26 ) کہیں بیاہ۔شادی۔مونڈن۔چلہ چھٹی۔عقیقہ منگنی۔چوتھی۔وغیرہ میں مت جایا کرو۔نہ اپنے یہاں کسی