کافر کون؟

by Other Authors

Page 225 of 524

کافر کون؟ — Page 225

225 بہ سینہ عطا ہوتا ہے۔۔۔اس طرح قرآن پاک کے دس پارے اور ہیں۔جب ہم نے سہون شریف میں ذکر وفکر اور مجاہدات کئے۔۔۔پھر وہ 10 پارے سامنے آگئے۔ظاہری قرآن اور باطنی قرآن میں تضاد ہے ( حق کی آواز صفحہ 54 بحوالہ گوہر شاہی مؤلفہ سعید احمد جلالپوری صفحہ 59 پھر یہ قرآن مجید کچھ اور ہے اور وہ دس پارے کچھ اور ہیں۔یہ کچھ اور بتاتا ہے وہ کچھ اور بتا تا ہے۔قرآن کے 40 پارے تھے۔30 ظاہری 10 باطنی۔ظاہری قرآن ظاہری عوام کے لئے باطنی قرآن خواص کے لئے۔( بحوالہ آڈیو کیسٹ خصوصی خطاب نشتر پارک کراچی بحوالہ گو ہر شاہی مؤلفہ سعید احمد جلالپوری صفحہ 64) شریعت محمدی اور شریعت احمدی دونوں میں فرق جو لوگ 5 وقت نماز پڑھتے ہیں اُن کی انتہا مسجد ہے تو وہ حضور صلی ال اسلام کے قدموں میں پہنچ جاتے ہیں اس سے پہلے پہلے شریعت محمدی ہے۔اس کے بعد شریعت احمدی شروع ہو جاتی ہے۔وہاں نماز روحانی ہو جاتی ہے۔۔بیت المعمور سے آگے فرشتے بھی نہیں جا سکتے۔اور یہ ولی چلا جاتا ہے وہاں اللہ بڑے پیار سے دیکھتا ہے اور فرماتا ہے اب تو نیچے چلا جا۔اب جس نے تجھے دیکھ لیا اس نے مجھے دیکھ لیا۔بہت سے ولی یہیں رک جاتے ہیں جو اس سے بھی آگے جاتے ہیں پھر وہ 10 پارے اُس کو ٹکراتے ہیں۔“ ( بحوالہ آڈیو کیسٹ خصوصی خطاب نشتر پارک کراچی بحوالہ گوہر شاہی مؤلفہ سعید احمد جلالپوری صفحہ 64) شریعت کے قاعدے الگ اور طریقت کے قاعدے الگ ہیں شریعت کے قاعدے قانون طریقت پر لاگو نہیں ہوتے۔اکثر علماء کہتے ہیں شریعت ہی میں طریقت، حقیقت اور معرفت ہے جس سے ہمیں اختلاف ہے۔(حق کی آواز صفحہ 10 بحوالہ گوہر شاہی مؤلفہ سعید احمد جلالپوری صفحہ 54 ) تمہیں اسلام چاہیے یا خدا ایک امریکی خاتون اسلام قبول کرنے آئی تو اس سے پوچھا تمہیں اسلام چاہئے یا خدا اُس نے کہا خدا۔پھر وضاحت کی۔خدا کی طرف 2 راستے جاتے ہیں ایک شہر کے اندر سے اُس پر قوانین، چوک، اشارے ، سپیڈ بریکر وغیرہ یہ ہے شریعت کا راستہ دوسرا بائی پاس شہر میں داخل ہوئے بغیر منزل کی طرف سفر یہ ہے عشق کا جس پر کوئی سگنل نہیں اس پر شہر کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔“ (سالنامہ گوہر 1996 ، 1997 صفحہ 7 بحوالہ گوہر شاہی مؤلفہ سعید احمد جلالپوری صفحہ 64)