کافر کون؟

by Other Authors

Page 222 of 524

کافر کون؟ — Page 222

222 مسلمان ہونا ضروری نہیں۔آپ اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہتے ہیں کہ: ” 15 رمضان 1977ء کو اللہ کی طرف سے خاص الہامات کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔راضیہ مرضیہ کا وعدہ بھی ہوا۔مرتبہ بھی ارشاد ہوا۔چونکہ آپ کے ہر مرتبے اور معراج کا تعلق 15 رمضان سے ہے اس لئے اس خوشی میں جشن شاهی اسی روز منایا جاتا ہے۔آپ کے مرید ان کا دعوی ہے کہ چاند سورج ، حجر اسود، شیو مندر اور کئی دوسرے مقامات پر پیر گوہر شاہی کی تصویر نمایاں ہونے کے بعد اکثر مسلم اور غیر مسلم کا خیال اور یقین ہے کہ یہی شخصیت مہدی ہکلگی اوتار اور مسیحا ہے۔“ تصانیف پیر ریاض احمد گوہر شاہی 1۔مینارہ نور ناشر سر فروش پبلی کیشنز 2 تحفۃ المجالس حصہ اول دوئم سوئم ناشر سر فروش پبلی کیشنز 3۔رہنمائے طریقت و اسرار حقیقت ناشر سر فروش پبلی کیشنز 4۔روشناس ناشر سر فروش پبلی کیشنز 5۔گوہر سالانہ ناشر سر فروش پبلی کیشنز 6۔صدائے سرفروش حیدرآباد(15 روزه) ناشر سر فروش پبلی کیشنز 7۔دین البی ناشر سر فروش پبلی کیشنز 8 - روحانی سفر ناشر سر فروش پبلی کیشنز حق کی آواز ناشر سر فروش پبلی کیشنز پیر گوہرشاہی کے عقائد و اعمال ماضی میں دیگر علمائے کرام کی نظر میں گدھے پر معراج آج عصر کی نماز کے بعد جب سفر شروع ہوا تو ایک گدھا میری بائیں جانب میرے ساتھ ساتھ چلنے لگا۔وہ مجھے دیکھ کر بنتا۔میں پریشان ہو گیا کہ یہ کیسا گدھا ہے جو ہنس رہا ہے۔اب وہ مجھ کو آنکھوں سے اشارہ کرتا ہے۔اور آواز بھی آتی ہے کہ میرے اوپر سوار ہو جاؤ۔میں بٹتا ہوں اور بچتا ہوں پھر گدھے کے ہونٹ ہلے جیسے کچھ پڑھ رہا ہو۔جوں جوں اس کے ہونٹ ہلتے گئے اس کی طرف کھینچتا گیا اور آخر خود بخود اس پر سوار ہو گیا وہ گدھا تھوڑی دیر بھا گا اور پھر ہوا میں اُڑنے لگا۔میں نے با قاعدہ راوی چناب کے دریا عبور کئے۔یعنی اس گدھے نے پورے پاکستان کی سیر کرادی۔میں نے منزل پالی۔اب واپس چلتے ہیں“۔