کافر کون؟

by Other Authors

Page 216 of 524

کافر کون؟ — Page 216

216 فرقه مسعودیه فرقہ جماعۃ المسلمین کا تعارف ،عقائد اور اعمال ماضی میں علماء کی نظر میں مولوی محمد الیاس گھمن صاحب نے فرقہ جماعتہ المسلمین کے بارے میں علمائے اہل سنت کی طرف سے ان کا تعارف اور تنقید پر مبنی ایک ضخیم کتاب بنام نامی فرقہ جمعہ المسلمین کا تحقیقی جائزہ غیر مقلدیت کا نیا روپ مسعودی نام نہاد جماعۃ المسلمین تحریر فرمائی ہے وہی اس وقت خاکسار کے سامنے ہے۔آپ فرقہ مسعودیہ کے عقائد کے عنوان کے تحت لکھتے ہیں: فرقہ مسعودیہ کے عقائد جو شخص خدا کو مانتا ہے مگر مسعود احمد کو حاکم وا میر نہ مانے وہ مسلم نہیں بن سکتا۔جو شخص رسول کریم ملی تم پر ایمان رکھے مگر مسعود احمد کو مفترض الطاعت نہ مانے وہ مسلم نہیں۔جود بین اسلام 1400 سال سے چلا آرہا ہے جو اس کو مانے مگر مسعود احمد کے لٹریچر پر ایمان نہ لائے وہ مسلم نہیں۔اللہ تعالیٰ نے جس کا نام مسلم رکھا یہ ان کو مسلم نہیں مانتے صرف اسی کو مسلم مانتے ہیں جن کا نام 1395ھ میں مسعود احمد نے رکھا۔ید ان کے ہاں محبت کی بنیاد صرف مسعودی فرقے میں داخل ہونا ہے۔جو مسلمان مسعودی فرقہ میں داخل نہ ہوں نہ ان کو سلام کرتے ہیں نہ ان کے سلام کا جواب دیتے ہیں۔قرآن و اسلام کے بارے عجیب طنزیہ تبصرے 1 - قرآن ہر لحاظ سے ایک مکمل کتاب ہے یہ ایک خوش نما جملہ تو ضرور ہے مگر حقیقت کچھ بھی نہیں۔نہ نماز کا طریقہ اس میں ہے نہ کسی اور عمل کا اور پھر وہ ہر لحاظ سے مکمل ہے یہ عجیب بات ہے“۔تفہیم اسلام مؤلفہ مسعود احمد صفحہ 226 بحوالہ فرقہ جماعۃ المسلمین کا تحقیقی جائزہ صفحہ 37) 2 ” قرآن کا اسلام تو بڑا آسان ہے۔صلوۃ میں ریح خارج ہو جائے وضو سلامت رہتا ہے۔ناچ ورنگ کی محفلیں قائم کرو کوئی ممانعت نہیں ، قحبہ خانے کھولو کوئی ممانعت نہیں“۔تفہیم اسلام مؤلفه مسعود احمد صفحہ 232 بحوالہ فرقہ جماعۃ المسلمین کا تحقیقی جائزہ صفحہ 37 ) قرآن میں عریانیت کا درس ہے۔تفہیم اسلام مؤلفہ مسعود احمد صفحہ 247,226 بحوالہ جماعت المسلمین کا تحقیقی جائزہ صفحہ 37)