کافر کون؟

by Other Authors

Page 215 of 524

کافر کون؟ — Page 215

215 حمد نبی کریم صلی شیا کی تم نے مجھے گود میں بٹھالیا جبکہ تمام صحابہ کرام موجود تھے۔نبی کریم صلی الم ناراض ہو گئے میں نے منایا اور ان کے پاکستان آنے کے لئے ٹکٹ کا انتظام بھی میں نے کیا“۔جید نبی کریم صلی یا ہی ہم نے میرا نام (مولوی اسحق سے بدل کر ) طاہر خود تجویز فرمایا۔ا نبی کریم سی ہیں کہ یہ تمام علماء اور اداروں پر ناراض ہیں فقط مجھ پر اور منہاج القرآن پر راضی ہیں“۔میری موت کا وقت آ گیا تھا مگر نبی کریم صلی اسلام نے فرشتہ کو واپس بھیج دیا تو فرمایا طاہر کو 31 سال کی عمر مزید دی“۔دوستو اب میری عمر میں 15 سال باقی ہیں لیکن کام بہت کرنا ہے۔اللہ نے مصطفوی انقلاب کی کامیابی مجھے دکھا دی جن جن مراحل میں سے گزرے گی۔مرکزی دفتر منہاج الفرقان بلدیہ ٹاؤن نمبر 3 داتاری جامع مسجد از مولا نا محمد بشیر القادری) طاہر القادری صاحب نے نبی کریم ملایم کو پاکستان بلا یا اور ٹکٹ کا بندو بست کیا علامہ بشیر قادری صاحب مولوی طاہر القادری کی ایک لمبی چوڑی خواب درج کرتے ہیں : آقا پاکستان تشریف لے آئے۔ناراض ہیں خفا ہیں۔لوگوں کو زیارت نہیں کرار ہے۔سارے لوگ واپس چلے گئے۔فقط میں تنہا کھڑا رہا۔حضور مجھے دیکھ کر مسکرائے۔کمرے میں خود آنے کی اجازت مرحمت فرماتے ہیں۔اور فرماتے ہیں طاہر میں پاکستان کے دینی مدارس اور علماء کی دعوت پر پاکستان آیا تھا۔لیکن انہوں نے مجھے بڑا دکھ دیا ہے۔میں ان سب سے دکھی ہو کر واپس جارہا ہوں۔انہوں نے میری کوئی قدر نہیں کی۔بس میں پاکستان چھوڑ کر جا رہا ہوں۔کبھی واپس نہیں آؤں گا۔پھر میں حضور کے قدموں پر گر پڑا۔قدمین شریفین پکڑ لیتا ہوں۔چومتا ہوں روتا ہوں۔چیختا ہوں۔ہاتھ جوڑ کر عرض کرتا ہوں آقا ذرا دیر کے لئے فیصلہ بدل دیجئے۔حضور بار بار فرماتے ہیں میں بہت دکھی ہوں دیر تک التجا کے بعد آقا کے مزاج میں شگفتگی آتی ہے۔مجھے شفقت سے فرماتے ہیں کہ طاہر تم مجھے پاکستان میں مزید ٹھہرانا چاہتے ہو تو اس کی ایک شرط ہے۔میں نے عرض کی وہ شرط کیا ہے۔فرمایا وہ شرط یہ ہے کہ اگر تم چاہتے ہو کہ میں مزید پاکستان میں ٹھہروں تو تم میرے میزبان بن جاؤ تو میں مزید سات روز پاکستان میں قیام کروں گا لیکن میرے ٹھہرنے کا انتظام بھی تمہیں کرنا ہو گا۔پاکستان جہاں کہیں جاؤں گا۔آؤں گا ٹکٹ اور آمد ورفت کا انتظام بھی تمہارے ذمہ ہوگا“۔(مولوی طاہر القادری کے الہامات اور شیطانی وساوس از علامہ بشیر قادری صفحه 9، 11 مرکزی دفتر منهاج الفرقان بلد یہ ٹاؤن نمبر 3 دا ستاری جامع مسجد لاہور )