کافر کون؟

by Other Authors

Page 183 of 524

کافر کون؟ — Page 183

183 خلافت کی طلب کے نتائج پیدا ہونے تک آپ نے جو کچھ کیا وہی دراصل اس تمام مسئلہ کی روح رواں ہے جسے سمجھ لینے کے بعد قارئین با آسانی اس نتیجہ پر پہنچ جائیں گے کہ سید نا حسین نے خود ہی ایسے حالات پیدا کئے تھے جو بالا آخر واقعہ کربلا پر منتج ہوئے۔خلافت رشید ابن رشید صفحه (186 32 - امیر المومنین یزید کی خلافت سید نا علی کی خلافت سے بہتر تھی سیدناحسین کو فی تفرقہ بازوں کے سہارے سر کردہ مسلمانوں کی مرضی کے خلاف حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے کوفہ روانہ ہو گئے۔یہ وہ باتیں ہیں جنہیں تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے مسلمان اچھی طرح جانتے ہیں۔یہ تاریخی حالات واضح طور پر ثابت کرتے ہیں کہ امیر المونین یزید کی خلافت سیدناعلی کی خلافت سے بوجہ خانہ جنگی کے بدرجہ اولیٰ اور اتفاق کی حامل تھی۔33۔خلافت کا جھگڑا ”اہل حق قارئین ! حقیقت سورج کی طرح روشن ہے کہ سب خلافت حاصل کرنے کا جھگڑا تھا اور خلافت کی آرزو میں کربلا کا حادثہ پیش آیا۔“ خلافت رشید ابن رشید صفحه (238 34۔یزید صالح تھا اور دنیائے اسلام میں اس کا کردار بہت بلند تھا وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے عربوں کے دل جیت کر بہادر ترین عرب کا خطاب حاصل کیا اس بہادر صالح امیر یزید کے بارے میں تو دنیا کو یہاں تک غلط راہ پر ڈال دیا گیا ہے کہ آج اس اسلام کے سپوت کا نام لینا بھی بڑی جرات اور صبر آزمائی کا کام ہے۔میری دانست میں دنیا اسلام کے اس بہادر ترین عرب امیر یزید کا کردار بہت بلند تھا“۔خلافت رشید ابن رشید صفحه 354 35۔امیرالمومنین یزید مظلوم شخصیت ہے 36۔یزید خلیفہ برحق ہے۔( معارف یزید صفحه 3 ، 4 حصہ دوم ) ( معارف یزید حصہ دوم ) خلافت رشید ابن رشید صفحه (235) 37۔حضرت حسین نے بے موقعہ افتراق و عداوت پیدا کر کے امت مسلمہ کا شیرازہ بکھیر دیا۔38۔کربلا کا واقعہ مذہبی جنگ نہ تھی بلکہ سیاسی تھا۔