کافر کون؟

by Other Authors

Page 150 of 524

کافر کون؟ — Page 150

150 اور اسلام کو علیحدہ علیحدہ کرنے کے لئے اب مذہب کا اضافہ کیا جا رہا ہے تا کہ پہچان ہو سکے کہ کافر کون ؟ اور مسلمان کون؟ تو میری جان دو قدم آگے بڑھ کر چہرے سے نقاب کیوں نہیں الٹے : حمد ان کا طریق نماز بھی وہی ہے جو سارے مسلمانوں کا ہے۔ان کا روزہ کھولنے کا وقت بھی وہی ہے۔حمد ان کی نماز بھی ویسی جو سارے مسلمانوں کا طریقہ نماز ہے۔ان کے قرآن پڑھنے کا انداز بھی وہی جو سارے مسلمانوں کا انداز قرات۔ان کا روزے کھولنے کا وقت بھی ویسا جو سارے مسلمانوں کا وقت ہے۔حمد ان کے ارکان حج بھی وہی جو سارے مسلمانوں کے ہیں۔ان کا نصاب زکوۃ بھی وہی جو سارے مسلمانوں کا ہے۔حمد ان کی توحید بھی وہی۔ان کا لا اله الا اللہ بھی وہی جو سارے مسلمانوں کا۔ا ان کا خدا بھی تخت پر بیٹھتا ہے۔ان کا خدا بھی مسکراتا ہے ان کا خدا بھی روتا ہے۔تو جب مسئلہ یہ ہے کہ مرزا غلام احمد نے کوئی نیا فقہ نہیں دیا اسی فقہ پر چل رہا ہے وہ بھی مقلد ہے۔وہی شریعت دے رہا ہے کوئی نئی شریعت نہیں لایا۔وہی طریقہ نماز دے رہا کوئی نئی طریقہ نماز نہیں لایا۔وہی قرآن پڑھ رہا ہے کوئی نیا قرآن لیکر نہیں آیا۔اسی آیت سے استدلال کر رہا ہے جس سے تمام مسلمان خاتم النبیین کا استدلال کرتے ہیں۔اسی سورۃ سے استدلال کرتا ہے ماکان محمد ابا احدا من رجالكم ولكن مرسول الله وخاتم النبيين۔مرزا غلام احمد یہی کہتا ہے کہ میں کب خاتم النبیین کا انکار کر رہا ہوں۔میں تو تمہارے ہی بتائے ہوئے طریقوں سے استدلال کر رہا ہوں۔ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء اگر انگوٹھی ہیں اس انگوٹھی کا نگین ، خاتم میرا رسول ہے وہ میں بھی مانتا ہوں۔۔۔۔۔دنیا کی کوئی طاقت سارے علماء ملکر بھی قادیانیوں کو کا فرقرار نہ دے سکتے تھے اگر علی والے وہاں موجود نہ ہوتے 80 گھنٹے تک پاکستان کی قومی اسمبلی میں آرڈیننس پاس کرنے کے لئے۔۔۔خلیفہ نے سارے مسلمان علماء کو پانی پانی پلا پلا کر مارا۔پانی پلا پلا کر مارا اور جب فیصلہ نہ ہو سکا تو قومی اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں بیٹھ کر سارے علمائے اسلام نے اجتماع کیا۔مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد کیا۔80 گھنٹے ہو گئے۔ہم اسے شکست نہیں دے سکے۔جو دلیل لاتے ہیں وہی دلیل یہ پیش کر دیتا ہے۔ہم نے یہ دلیل دی کہ نبی معصوم ہوتا ہے مرزا ناصر احمد نے علمائے دیوبند کی ساری کتابیں انکے منہ پر دے ماریں۔آ پس میں مشورے کر رہے ہیں کہ کیا