کافر کون؟

by Other Authors

Page 15 of 524

کافر کون؟ — Page 15

15 گڑگڑاتا رہا۔بعد میں اپنی اس داستان کا بوجھ میرے کندھوں پر ڈال کر پرسکون ہو گیا۔مگر میں نے اس امانت کو الفاظ اور حوالوں کا قالب پہنا کر ہر ایسے شخص کی آواز بنادیا ہے جو تحقیق تو کرتا ہے اور منزل بھی پا لیتا ہے مگر الفاظ کو کاغذ کا سینہ نصیب نہیں کرتا میں یہ داستان سپر تحریر کر کے سبکدوش ہوتا ہوں۔ان میں سب سے پہلے تو برادرم مکرم حنیف احمد محمود صاحب نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکز یہ ربوہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے دن رات ایک کر کے ناصرف اس میں درستگی فرمائی بلکہ مفید مشوروں سے بھی نوازا۔اس کے علاوہ مکرم فرحان احمد فانی صاحب، مکرم را نا محمد ظفر اللہ صاحب اور مکرم محمد حسین شاہد صاحب مربیان کرام کا بھی دلی طور پر شکر یہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مکرم حنیف محمود صاحب کے ساتھ مل کر اس مسودہ میں حسن پیدا کیا۔ان سب کے لئے فجزاهم الله تعالی احسن الجزاء في الدنيا والآخرة کے مبارک الفاظ میں دعا پیش ہے۔والسلام اصغر علی بھٹی مبلغ سلسلہ نائیجر، مغربی افریقہ 6/6/2010