کافر کون؟ — Page 141
141 مشکل نمبر 28 آہستہ بولو کہیں احمدی قادیانی سن نہ لیں تیسری ترمیم کے یہ دونوں خالقین آپس میں زوروں سے لڑ بھی رہے ہیں مگر لڑتے لڑتے ایک دوسرے کو نصیحتی رنگ میں اشارے بھی کرتے جارہے ہیں کہ آہستہ ذرا آہستہ بولو ہیں اندر کی بلی چوراہے میں ہی باہر نہ آ جائے اور احمدی سن نہ لیں۔تفصیل یہ ہے کہ دیو بندیوں کے سرخیل مولانا قاسم نانوتوی صاحب نے ایک کتاب۔۔۔۔۔۔تحذير الناس من انکار اثر ابن عباس۔۔۔لکھی جس پر بریلویوں کے سرخیل جناب مولوی احمد رضا خان صاحب نے۔۔۔۔۔المعتمد المستند کے نام سے پکڑ کی۔بعد میں اسی کتاب میں مکہ کے مفتیان کرام کے فتاویٰ کفر بھی شامل کر لئے گئے اور یوں اس کو حسام الحرمین کا نام دے دیا گیا۔جواب میں دیوبندیوں کی طرف سے 6 کتب سامنے آگئیں۔1 ـ المهند علی المفند 2 الشہاب الثاقب على مسترق الكاذب 3_حسام الحرمین اور عقائد علماء دیوبند 4۔فیصلہ کن مناظرہ 5۔انکشاف حق ( یہ اک بریلوی عالم نے لکھی ہے اور احمد رضا کی تردید میں کمال کر دیا ہے ) 6۔عبارات اکابر وغیرہ ذالک پھر کیا تھا دوسری طرف سے بھی جواب میں بیبیوں کی گنتی تھی۔اور یوں یہ جواب الجواب کی کہانی اندر کھاتے آج بھی جاری وساری ہے مگر ہر کتاب کے ساتھ دراصل ایک ہی مشورہ لکھا ہوتا ہے کہ آہستہ بولو کہیں احمدی سن نہ لیں۔اس کتاب کی وجہ تنازعہ صفحہ 3 ، صفحہ 14 اور صفحہ 28 کی یہ تحریرات ہیں: بالفرض آپ کے زمانہ میں بھی کہیں اور کوئی نبی ہو جب بھی آپ کا خاتم ہو نا بدستور باقی رہتا ہے۔بلکہ اگر بالفرض بعد زمانہ نبوی بھی کوئی نبی پیدا ہو تو بھی خاتمیت محمدی صلایا کہ تم میں کوئی فرق نہ آئے گا۔عوام کے خیال میں رسول اللہ کا خاتم ہونا بایں معنی ہے کہ آپ سب میں آخری نبی ہیں مگر اہل فہم پر روشن ہو کہ تقدم یا تاخر زمانی بالذات کچھ فضیلت نہیں۔( حسام الحرمین بحوالہ فیصلہ کن مناظرہ 1933 مؤلف محمد منظو نعمانی ص 37 ناشر دار النفاس کریم پارک راوی روڈ لاہور )