کافر کون؟

by Other Authors

Page 110 of 524

کافر کون؟ — Page 110

110 734380 دنوں سے آسمان پر ہی بیٹھا ہوا ہے؟ یہی بات میری چودہویں مشکل ہے۔خدا تعالیٰ کہاں ہے؟ مشکل نمبر 15 اگر ہم یہ بات مان لیں کہ بل رفعہ اللہ الیہ“ کا مطلب ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت عیسی کو اپنی طرف اٹھالیا۔چلیں مان لیا۔معراج کی رات میں آنحضور سی ایم نے آپ کو حضرت یحیی کے ساتھ چوتھے آسمان پر دیکھا اور یہیں آپ سے ملاقات ہوئی۔اب سوال نمبر 9 خدا تعالیٰ نے مسیح کو اپنی طرف اٹھایا تھا جبکہ مسیح تیسرے آسمان پر ہیں تو کیا اللہ تعالیٰ حضرت بیجی اور حضرت عیسی کے ساتھ چوتھے آسمان پر ہے؟ دوستو! یہ میری پندرہویں مشکل ہے۔مشکل نمبر 16 اسرائیلی مسیح کی آمد ثانی اور قرآنی حقائق ( آج سے اگر ) حضرت عیسی بن مریم جو کہ قرآنی ارشاد کے مطابق 2 ہزار سال قبل بنی اسرائیل کی طرف مبعوث کئے گئے تھے بعینہ دوبارہ واپس تشریف لے آئیں اور امت محمدیہ کی بذریعہ قرآن خدمت کرنے لگیں تو قرآنی حقائق کو نعوذ باللہ از سر نو مرتب کرنا پڑے گا۔کہیں تاریخی غلطی بن رہی ہوگی۔کہیں واقعاتی تخالف و تضاد بن رہا ہو گا۔کہیں خدا تعالیٰ کے واضح فرامین تبدیل یا منسوخ کرنے پڑیں گے۔بلکہ بعض آیات ہمیں مزید قرآن مجید میں داخل کرنا پڑیں گی۔نعوذ باللہ من ذلک مندرجہ بالا سطور میں درج بیان کی دستاویزی شہادتیں ملاحظہ کرنے کے بعد ہر قاری پر یہ بات کھل جائے گی کہ وہ ایسا عقیدہ رکھ کر قرآنی تعلیم سے کیا سلوک کر رہا ہوگا ؟ آیئے دیکھئے کہ اگر بعینہ حضرت عیسی تشریف لے آئیں تو قرآن مجید کیا کہہ رہا ہوگا اور زمین پر کیا صورت حال ہوگی۔